فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے بزنس میان شوہر راج کندرا بلیو فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار
کلیدی ملزم کے خلاف تمام پختہ ثبوت موجود،ممبئی پولیس کمشنر کا بیان ،مزید تحقیقات جاری
ممبئی :19۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
مشہور فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے بزنس میان شوہر راج کندرا کو آج ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بلیو فلمیں بنانے اور چند ایپ کے ذریعہ انہیں پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
Businessman Raj Kundra has been arrested by the Crime Branch in a case relating to creation of pornographic films & publishing them through some apps. He appears to be the key conspirator. We have sufficient evidence regarding this: Mumbai Police Commissioner pic.twitter.com/LbtBfG4jJc
— ANI (@ANI) July 19, 2021
ممبئی کرائم برانچ نے کہا ہے کہ راج کندرا اس معاملہ کے کلیدی کردار ہیں اور پولیس کے پاس انکے خلاف تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں جس کے بعد ہی انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ راج کندرا کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہیں اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
راج کندرا کے خلاف بلیو فلمیں بنانے اور انہیں چند ایپ کے ذریعہ پھیلانے کا ایک کیس ماہ فروری میں درج رجسٹر کیا گیا تھا۔
ممبئی پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فروری میں بلیو فلموں کی تیاری اور انہیں چند ایپ کے ذریعہ پھیلانے کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا اور اس معاملہ کے کلیدی ملزم کی حیثیت سے آج 19 جولائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اور اس معاملہ میں راج کندرا کے خلاف تمام پختہ ثبوت موجود ہیں۔
اور اس معاملہ میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع ہوئے تھے۔
فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی بلیو فلموں کی تیاری اور انہیں ایپ پر پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتاری کے بعد بالی ووڈ میں حیرت کی لہر دؤرگئی ہے اور ممبئی کرائم برانچ اس معاملہ میں مزید کتنے لوگ ملوث ہیں اس کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔
1993ء میں شاہ رخ خان کے ساتھ مشہور فلم بازیگر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد جانور،دھڑکن،ہنگامہ۔2، میں کھلاڑی تو اناڑی ،آگ، اپنے، انڈین ،لائف ان میٹرو، رشتے، پردیسی بابو ، چھوٹے سرکار، شادی کرکے پھنس گیا یار ، فریب، پھر ملیں گے ،اؤزار ،لال بادشاہ، شول اور ہتھیار کے علاوہ
دیگر کئی فلموں کے ساتھ ساتھ چند علاقائی فلموں میں اداکاری کرچکیں شلپا شیٹی نے 1999ء میں راج کندرا سے شادی کی تھی اس جوڑے کو ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں۔
راج کندرا جو کہ جے ایل ایپ کے مالک ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلس کا حصہ بھی تھے۔2013ء میں دہلی پولیس نے کرکٹ میچ فکسنگ کے ایک معاملہ میں راج کندرا سے پوچھ تاچھ بھی کی تھی۔