دلیپ صاحب کی صحت بہتر،ان شااللہ جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج ہونگے، دعاؤں کی گزارش : سائرہ بانوخان کا ٹوئٹ

فلمی صفحہ قومی خبریں

دلیپ صاحب کی صحت بہتر،ان شااللہ جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج ہونگے
دعاؤں کی گزارش،افسانوی اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانوخان کا ٹوئٹ

ممبئی :05۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

مشہور اداکار شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار کی صحت مستحکم اور بہتر ہے۔ جنہیں 29 جون کی رات سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے نان کوویڈ شعبہ میں شریک کروایا گیا تھا۔

98 سالہ افسانوی اداکار دلیپ کمار آئی سی یو میں ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

Picture Courtesy : FilmiBeat

اس سلسلہ میں آج رات دیر گئے دلیپ کمار کی اہلیہ محترمہ و سابق اداکارہ سائرہ بانو خان نے سوشیل میڈیا کے مشہور مائکرو بلاگر ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ہم خدا کی رحمتِ بیکراں کے شکر گزار ہیں ، دلیپ صاحب رو بصحت ہیں۔ہم اب بھی اسپتال میں ہیں۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412090861790195713

 

اور آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔ان شاء اللہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہونگے۔

یاد رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو 6 جون کو بھی سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔جہاں سے علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر دس دن بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے