وقارآباد ضلع : بلدیہ تانڈور پر اینٹی کرپشن بیورو کا دھاوا، ریونیو آفیسر رمیش 15 ہزار روپئے کی رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے گرفتار

وقارآباد ضلع : بلدیہ تانڈور پر اینٹی کرپشن بیورو کا دھاوا
ریونیو آفیسر رمیش 15 ہزار روپئے کی رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد/وقارآباد:19۔اگست
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ایک ہفتہ قبل ہی دفتر کلکٹریٹ وقارآباد میں محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کے اچانک دھاوا اور تلاشی کےبعدمحکمہ اینٹی کرپشن بیورو نے اپنی اس کارروائی میں دفتر کلکٹریٹ وقارآباد کے محکمہ مال (ریونیو)سیکشن میں بطور جونیئر اسسٹنٹ برسرخدمت کے۔سجاتا کو اس وقت پکڑ لیا تھا جب وہ ایک شخص سے 15 ہزار روپئے کی رقم طلب اور قبول کر رہی تھیں۔بعد ازاں انہیں گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔

12 اگست کو ہی دفتر کلکٹریٹ وقارآباد کےمحکمہ مال (ریونیو) سیکشن میں محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کی اس کارروائی کے بعد بھی ضلع کے چند رشوت خور عہدیدار بلاء خوف اپنی روش پر قائم ہیں۔!!

محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کےعہدیداروں نے آج بعد دوپہر وقارآبادضلع کے تانڈور کے دفتر بلدیہ پر اچانک دھاوا منظم کیا اور ریونیوآفیسر رمیش کو 15,000 روپئے کی رقم بطور رشوت طلب اورقبول کرتے ہوئے دبوچ لیا۔

اس کارروائی کے بعد ڈی ایس پی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو ضلع رنگاریڈی آنند کمار نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر بلدیہ تانڈور میں برسر خدمت سینئر اسسٹنٹ بی۔رمیش کو رشوت کی رقم حاصل کرتےہوئے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بعدازاں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

ڈی ایس پی اے سی بی نے بتایاکے تانڈور میں سروے نمبر 26  کے پلاٹ نمبر 6  پر ٹین شیڈ تعمیر کرنے کے بعد مکان نمبر کی اجرائی کے لیے رمیش نے درخواست گزار سے 15 ہزار روپئے کی رقم بطور رشوت طلب کی تھی جس پر درخواست گزار نےمحکمہ اینٹی کرپشن بیورو سے ان کی شکایت کی جس پر آج کارروائی کی گئی۔محکمہ اے سی بی کےعہدیداروں نے رشوت کی رقم کیساتھ رمیش کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میں رشوت طلب اور قبول کرنےوالے ملازمین سرکار کیخلاف بڑے پیمانے پر دھاوے اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم چند بدعنوان سرکاری ملازمین اپنی روِش سے باز آنے تیار نہیں ہیں۔!!

محکمہ اینٹی کرپشن بیورو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کی جانب سےسرکاری کام کی انجام دہی کےلیے رشوت طلب کیےجانے پرمحکمہ اے سی بی کے ٹول فری نمبر 1064 پر اطلاع دیں تو ان بدعنوان عہدیداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اور ساتھ ہی اطلاع دینے یا شکایت کرنے والوں کی شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی۔

                                                               ” یہ بھی پڑھیں "

وقارآباد دفتر کلکٹریٹ پر اینٹی کرپشن بیورو کا دھاوہ، جونیئر اسسٹنٹ ریونیوسیکشن سجاتا 15 ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

وقارآباد ضلع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، ایک ہی دن میں ریکارڈ 1,338 ملی میٹر بارش، تمام ذخائر آب لبریز، نشیبی علاقے زیرآب