کینیڈا نے ہندوستان سے فضائی سفر کی پابندی ختم کردی، 27ستمبرسے دونوں ممالک کے درمیان راست پروازوں کا آغاز

کینیڈا نے ہندوستان سے فضائی سفر کی پابندی ختم کردی
27 ستمبر سے دونوں ممالک کے درمیان راست پر وازوں کا آغاز

نئی دہلی:26۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو JustinTrudeau# کی قیادت والی حکومتِ کینیڈا Canada# نے کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان فضائی سفر پر عائد کی گئی پابندی آج اتوار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کل 27 ستمبر بروز پیر سے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان راست پروازوں کاباقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔

جس سے بالخصوص کینیڈا سے ہندوستان اور ہندوستان سے کینیڈا کا سفر کرنے والے ہندوستانیوں اور تارکین وطن کو بہت بڑی راحت مل رہی ہے۔

Photo Courtesy : Air Canada, Twitter Official Account

حکومت کینیڈا نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث چار ماہ قبل ہندوستان کی سرکاری اور خانگی مسافرین کی فلائٹس پر پابندی عائد کی تھی پھر 21 ستمبر کو اس پابندی میں آج 26 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی جس کا اختتام آج ہورہا ہے۔

ایر کینیڈا AirCanada# کل 27 ستمبر بروز پیر سے ہندوستان سے اپنی پروازوں کا آغاز کررہا ہے۔

کینیڈا حکومت نے جہاں ہندوستان سے راست پروازوں کی اجازت دی ہے وہیں مسافرین کے لیے جدید کوویڈ قواعد کی شرائط بھی عائد کی ہیں ان شرائط کے تحت مسافرین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ دہلی کے ٹرمنل نمبر تین پر قائم حکومت کینیڈا کی جانب سے منظورہ جین اسٹرنگ لیاب سے اپنا کوویڈ ٹسٹ (مالی کیولر) کروائیں اس ٹسٹ میں نگیٹیو رپورٹ آنے پر ہی مسافرین کو کینیڈا کے سفر کی اجازت دی جائے گی۔

اور اس ٹسٹ کے لیے سفر سے 18 گھنٹے قبل دہلی ایرپورٹ پر اپنے نمونے دینے ہوں گے۔وہیں ہندوستان کی کسی بھی لیاب میں کروائے گئے کوویڈ ٹسٹ کی رپورٹ کو حکومت کینیڈا قبول نہیں کرے گی۔

کوویڈ ویکسین کے دونوں ٹیکے لے چکے کینیڈا جانے والے مسافرین کو "ارئیوکیان” ArriveCan App ” موبائل ایپ یا متعلقہ ویب سائٹ پر اس سے متعلق تفصیلات اپ لوڈ کرنا ہوگا۔جس کی جانچ پڑتال کے بعد کینیڈا کے عہدیدار سفر کی اجازت دیں گے۔

دوسری جانب ہندوستان کے بجائے کسی تیسرے ملک سے کینیڈا کا سفر کرنے والے مسافرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ ہندوستان کے بجائے اس تیسرے ملک کی کوویڈنگیٹیو رپورٹ پیش کریں۔

دوسری جانب 30 ستمبر سے ایر انڈیا AirIndia# کی جانب سے ہندوستان سے کینیڈا کے لیے راست پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔