تلنگانہ انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر میں زیرتعلیم طلبہ کے انٹرسال اول کے امتحانات کا شیڈول جاری
حیدرآباد:24۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ نے موجودہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر 2020-21 سے تعلق رکھنے والے امتحانات کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کوویڈ وباء کے دؤران انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلبہ کو پروموٹ کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں روانہ کیا گیا تھا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے کہا ہے کہ جو 70 فیصد تعلیمی نصاب مکمل ہواہے اسی کے تحت یہ امتحانات منعقد ہونگے۔
ان امتحانات کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا اور ان امتحانات کے اؤقات 9 بجے صبح تا 12 بجے دوپہر تک ہونگے۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ان امتحانات کے دؤران کوویڈ ویکسین لے چکے عملہ کا تقرر ہی کیاجائے گا۔اور ہر امتحانی مرکز میں ایک یا دو آئسولیشن سنٹرس بھی قائم کیے جائیں گے اور امتحانی مراکز پر اے ایم این ایم ورکرس یا پھر اسٹاف نرسوں کا تقرر کیا جائے گا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے جاری کردہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کا شیڈول اس طرح ہے۔
25۔اکتوبر کو سیکنڈ لینگویج
26۔ اکتوبر کو انگلش
27۔ اکتوبر کو حساب پیپر 1 باٹنی ،پولیٹیکل سائنس
28۔ اکتوبر کو حساب 1 بی،زوالوجی ،ہسٹری
29۔ اکتوبر کو فزیکس ،اکنامکس
30۔ اکتوبر کو کیمسٹری اورکامرس
یکم۔نومبر کو پبلک اڈمنسٹریشن
2۔نومبر کو ماڈرن لینگویج ،جیوگرافی کے امتحانات منعقد ہوں گے۔
طلبا و طالبات کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ کوویڈ قواعد پر مکمل عمل آوری کے ساتھ ان امتحانات میں شرکت کریں۔
یاد رہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے میمو نمبر 1346/MC/2021 کے ذریعہ 15 اپریل 2021 کو انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیر تعلیم تمام طلبہ کو امتحانات کے انعقاد کے بغیر پروموٹ کرتے ہوئے انہیں انٹر میڈیٹ سال دوم میں ترقی دی گئی تھی اور اس وقت اعلان کیا گیا تھا کہ موجودہ کورونا وبا کی شدت میں کمی کے بعد کسی بھی وقت 15 دن قبل شیڈول جاری کرتے ہوئے ان طلبہ کے لیے انٹرسال اول کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

