دو ہلکے جیٹ طیاروں میں تصادم،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بین الاقوامی خبریں قومی خبریں یہاں وہاں سے

دو ہلکے "اسکائی ڈائیونگ” جیٹ طیاروں میں تصادم 
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل،ٹوئٹر پر لاکھوں افراد نے یہ ویڈیو دیکھا

نئی دہلی:25۔ستمبر(سحرنیوز ڈاٹ کام)

آپ نے ٹرینوں،ٹرکوں،موٹرسیکلوں اور دیگر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے مناظر خود دیکھے ہونگے یا نیوز چینلوں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ایسے حادثات پرمشتمل ویڈیوس کو دیکھا ہوگا،کبھی آپ نے دو طیاروں یا ہلکے جیٹ طیاروں میں تصادم کے مناظر دیکھے یا ایسے حادثات کے متعلق سنا ہے؟آسمانوں میں ایسے تصادم شاذ و نادر ہی کبھی کبھار پیش آتے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوا ہے جس میں دو ہلکے جیٹ طیاروں جو کہ اسکائی ڈائیونگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں کے درمیان تصاوم کی منظر کشی کی گئی ہے۔

Picture: Video ScreenShot,Twitted By @Idontknowyoucuh

ان دونوں ہلکے جیٹ طیاروں کے پائلٹس اور ان میں موجود دیگر افراد کو جب یہ یقین ہوگیا کہ ان دونوں طیاروں میں تصادم ہوگا تو دونوں جیٹ طیاروں کے پائلٹس اور ان میں سوار افراد نے اسکائی ڈرائیونگ سوٹ پہن کر دونوں طیاروں کے ٹکرانے سے عین قبل ان تمام نے ہوا میں چھلانگ لگادی۔

اگر ان کے چھلانگ لگانے میں تھوڑی بھی دیر ہوجاتی تو دونوں طرف جانی نقصان کا اندیشہ قوی تھا!کیونکہ اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ان دونوں ہلکے جیٹ طیاروں میں تصادم کے فوری بعد آگ لگ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو 21 ستمبر کو تھیوری نامی آئی ڈی سے شیئر کیا گیا ہے۔لیکن یہ نہیں لکھا کہ یہ فضائی حادثہ کب اور کہاں پیش آیا ہے؟ 

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 3.9 ملین ٹوئٹر صارفین اس 34 سیکنڈ کے ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ دو لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا ہے۔وہیں 61 ہزار 800 ٹوئٹر صارفین نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر ہی ری۔ٹوئٹ (شیئر) کیا ہے۔اور 11 ہزار افراد نے اس ویڈیو والے ٹوئٹ پر کمنٹس کیے ہیں۔

https://twitter.com/Idontknowyoucuh/status/1440265808135929858

اب اس ویڈیو کی بات کی جائے تو انٹرنیٹ پر تلاش کے بعد دستیاب سی این این کی رپورٹ کے مطابق دراصل یہ ویڈیو 2013ء کا ہے۔اس وقت سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یہ حادثہ نومبر 2013ء میں نارتھ امریکہ کے لیک سوپیرئیر، وسکونسین کے قریب پیش آیا تھا۔اور اس حادثہ میں ان دونوں اسکائی ڈائیونگ کے جیٹ طیاروں کے دو پائلٹس اور ان میں سوار سات افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم ان دونوں طیاروں کے درمیان پیش آنے والے اس فضائی تصادم اور اس میں محفوظ رہنے والے پائلٹس اور دیگر مسافرین کے اس قدیم ویڈیو کو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے جو کہ وائرل ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے