تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے،ضلع کلکٹر وقارآباد بھی شامل
حیدرآباد:30۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں آج رات دیر گئے ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار نے 14 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکام جاری کردئیے ہیں۔

ان تبادلوں کے دؤران کلکٹر ضلع وقارآباد محترمہ پوسومی باسو جن کا 2007 کے آئی اے ایس کیڈر سے تعلق ہے کا بھی تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے ان کے مقام پر بحیثیت ضلع کلکٹر جنگاؤں خدمات انجام دے رہیں محترمہ کے۔نکھیلا کو کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ ضلع وقارآباد کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جن کا تعلق 2015 کے آئی اے ایس بیاچ سے ہے۔


محترمہ پوسومی باسو نے 3 فروری 2020ء کو بحیثیت ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ وقارآباد جائزہ حاصل کیا تھا۔اسی دؤران کورونا وباء کے آغاز کے بعد سے محترمہ پوسومی باسو نے ضلع وقارآباد میں بہترین خدمات انجام دی تھیں جس میں ضلع کے وقارآباد اور تانڈور میں جنگی خطوط پر ” کوویڈ کیئر سنٹرس ” کا قیام شامل ہے۔ تاہم تبادلہ کے بعد محترمہ پوسومی باسو کو کسی مقام پر پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔!
٭٭ محترمہ انتیاراجن آئی اے ایس 2004بیاچ کو سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمشنر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
٭٭ ڈاکٹر اے۔شرتھ آئی اے ایس 2005 بیاچ جو کہ ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ کاماریڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں پی آر اینڈ آرڈی کا عہدہ دیا گیا ہے۔
٭٭ ڈی کرشنا بھاسکر آئی اے ایس 2012 بیاچ جو کہ ضلع کلکٹر راجنا سرسلہ ضلع ہیں کا تبادلہ ڈائرکٹر انڈسٹریس کی حیثیت سے کیا گیا ہے۔
٭٭ تبادلہ پر موجود ایم۔رگھونندن راؤ آئی اے ایس 2002 بیاچ کو سیکریٹری حکومت تلنگانہ، اگریکلچر،کوآپریشن،ڈپارٹمنٹ ، اے پی سی کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
٭٭ ڈاکٹر وی۔وینکٹیشورلو آئی اے ایس 2013 بیاچ جو کہ پوسٹنگ کے منتظر تھے انہیں ڈائرکٹر یوتھ سرویسس مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭ محمد عبدالعظیم آئی اے ایس 2004 بیاچ کو ڈپٹی سیکریٹری حکومت تلنگانہ اور مائنارٹی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔
٭٭ جتیش وی پاٹل آئی اے ایس 2016 بیاچ جو کہ میونسپل کمشنر نظام آباد کی حیثیت سے برسر خدمت ہیں انہیں ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ کاماریڈی کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
٭٭ انوراگ جینتی آئی اے ایس 2015 بیاچ کو ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ ضلع راجنا سرسلہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ میونسپل کمشنر کھمم خدمات انجام دے رہے ہیں۔
٭٭ اسی طرح پی ادئے کمار آئی اے ایس 2016 بیاچ جو کہ میونسپل کمشنر راما گنڈم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ ضلع ناگرکرنول مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭ محترمہ ولو کرانتی آئی اے ایس 2016 بیاچ کو کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ جوگولامبا گدوال کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے جو فی الوقت میونسپل کمشنر کریم نگر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
٭٭ سی ایچ شیوا لنگیا آئی اے ایس 2013 بیاچ کو ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ ضلع جنگاؤں مقرر کیا گیا ہے جوکہ ڈپٹی سیکریٹری حکومت تلنگانہ اے اینڈ سی ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
٭٭ بی۔گوپال آئی اے ایس 2016 بیاچ جو کہ موجودہ طور پر میونسپل کمشنر نظام پیٹ خدمات انجام دے رہے ہیں کو ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ ضلع ورنگل کی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے۔
٭٭ کے۔ششانک آئی اے ایس 2013 بیاچ کو تقرر کے منتظر تھے کو کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ ضلع محبوب آباد مقرر کیا گیا ہے۔

