ملک کے ہر ایک شہری کو کوویڈ ویکسین مفت دی جائے :راہول گاندھی

ملک کے ہر ایک شہری کو کوویڈ ویکسین مفت دی جائے : راہول گاندھی

نئی دہلی: 29۔اپریل(سحرنیوز ڈاٹ کام)

ملک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران چند ریاستوں میں متاثرین اور اموات کا سلسلہ افسوسناک طور پر بڑھتا جارہا ہے۔ایسے میں آکسیجن،ریمیڈیسیور کی قلت الگ مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

اس کوروناقہر کے دؤران 18 سال سے 45 سال کی عمر مکمل کرلینے والوں کیلئے ملک بھر میں کوویڈ ویکسین دئیے جانے کا عمل یکم مئی سے شروع کیا جانے والا ہے اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے کے ایک ہی دن میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔

دوسری جانب آج کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کے ہر شہری کو کوویڈ ویکسین مفت دی جائے۔

اس سے قبل کیے گئے ایک اور ٹوئٹ میں سابق صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی و رکن لوک سبھا راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ کوویڈ ویکسین کے تجربہ اور تیاری کیلئے حکومت نے عوامی پیسہ ان فارما کمپنیوں کو دیا تھا اور اب یہی حکومت ہند انہی عوام سے کہہ رہی ہے کہ وہ ویکسین کیلئے بھاری قیمت ادا کرے جو کہ اتنی قیمت کسی اور ملک میں نہیں ہے!

اس ٹوئٹ میں راہول گاندھی کو ناکام سسٹم نے عوام کو ناکام اور مودی کے ” متروں ” کو فائدہ پہنچایا ہے!! راہوگاندھی کے اس ٹوئٹ کیساتھ انگریزی اخبار/ ویب سائٹ کا ایک تراشہ بھی لگایا گیا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے ویکسین کے تجربہ کیلئے کمپنیوں کو 65 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں!!