تلنگانہ میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو کا اعلان ، جی او جاری

تلنگانہ میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک”نائٹ کرفیو” کا اعلان،جی او جاری

حیدرآباد:20۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کوویڈ متاثرین کی تعدادکے پیش نظر آج بروز منگل 20 اپریل سے ریاست میں نائٹ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے ۔ریاست میں آج رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔

فائل فوٹو

 حکومت تلنگانہ کی جانب سے نائٹ کرفیو کے اعلان پرمشتمل جی او۔
فائل فوٹو

تلنگانہ میں نافذ کردہ اس نائٹ کرفیو پر یکم مئی کی صبح 5 بجے تک عمل کیا جائے گا۔اس کے بعد حالات کی مناسبت سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
حکومت تلنگانہ نے اس سلسلہ میں آج 20 اپریل 2021ء کو GO.MS.NO: 87 جاری کردیاہے۔

یاد رہے کہ کل ہی ریاستی ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کے پیش نظر اندرون 48 گھنٹے ریاست میں لاک ڈاؤن یا کرفیو کے نٖفاذ کا فیصلہ کرے ورنہ ہائیکورٹ خود ایسا اعلان کرے گی۔

اس نائٹ کرفیو کے دؤران ایمرجنسی خدمات اور دیگر ضروری خدمات کومستثنیٰ رکھا گیاہے۔

تلنگانہ میں نائٹ کرفیو کے دؤران عائد تحدیدات اور رعایت سے متعلق تفصیلات اس لنک پر پڑھی جاسکتی ہیں:-

تلنگانہ میں آج رات سے نافذ کیے جارہے ” نائٹ کرفیو” سے متعلق مکمل تفصیلات