وقارآباد ضلع میں آج ساتویں مرتبہ کوویڈ سے متاثر ہونے کا ایک کیس بھی درج نہیں ہوا
جملہ کوویڈ متاثرین کی تعداد 3,613؍ہوگئی،3,485؍صحتیاب،60؍ کی موت
وقارآباد / تانڈور۔ 13۔مارچ (سحرنیوز ڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع بالخصوص حلقہ اسمبلی تانڈور میں کوویڈ متاثرین کی تعدادمیں کمی اور اضافہ کے دؤران کورونا وائرس کی وباء کے گزشتہ سال مارچ ؍اپریل میں آغاز کے بعد سے کل اور آج کے بشمول جملہ ساتویں مرتبہ ضلع وقارآبادکے کسی بھی مقام پر ایک بھی کوویڈ کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اور ماہ ڈسمبر کے بعد سے آج تک صرف ایک کوویڈ سے متاثرہ کی موت ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے آج13؍مارچ کو جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق آج تک ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات وقارآباد، تانڈور، کوڑنگل اور پرگی کے ٹاؤنس اور 18؍منڈلات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرادکی جملہ تعداد 3,613 ہوگئی ہے جن میں سے 3,485 ؍ متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں آج صحتیاب ہونے والے 5؍افراد بھی شامل ہیں۔

اور آج تک ضلع کے مختلف مقامات میں 60؍ کورونا وائر س متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ضلع وقارآباد میں آج تک جملہ 1,22,218 ؍افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے تھے ان میں وہ 1033؍افراد بھی شامل ہیں جن کے نمونے آج حاصل کیے گئے ہیں. ان میں سے 1,17,467 ؍افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے ان میں وہ 1033؍ وہ افراد بھی شامل ہیں جن کی منفی رپورٹ آج آئی ہے۔
اس میڈیکل بلیٹن کے مطابق3؍ ایکٹیو کورونا وائرس متاثرین کیساتھ65؍کورونا وائرس متاثرین ہوم قورنطین میں رکھے گئے ہیں۔یاد رہیکہ ضلع وقارآباد میں ماہ ڈسمبر سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اور اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ ضلع وقارآباد میں 25 ڈسمبر کے بعد سے گزشتہ ماہ کے آخری ہفتہ تک کورونا وائرس سے صرف ایک موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

