دبئی۔کوچی فلائٹ میں سفر کرنے والی ماں کی آنکھیں خوشی سے چھلک گئیں، جب اچانک معلوم ہوا کہ فلائٹ کا پائلٹ خود اس کا بیٹا ہے

جس نے اِک عمر دی ہے بچوں کو
اس کے حصے میں ایک دن آیا

دبئی۔کوچی فلائٹ میں سفر کرنے والی ماں کی آنکھیں خوشی سے چھلک گئیں
جب اچانک معلوم ہوا کہ اس فلائٹ کا پائلٹ خود اس کا بیٹا ہے
انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو کو دیڑھ ملین سے زائد افراد نے دیکھا

حیدرآباد : 13۔اکتوبر
(سحر نیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی شخص کے لیے ماں اور باپ خدا کی ایک انمول نعمت ہوتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ کسی بھی انسان کو خود سے زیادہ ترقی کرتے ہوئے دیکھنا صرف ماں بالخصوص باپ کا خواب ہوتا ہے۔اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ ماں اگر اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر دنیا دکھاتی ہے تو باپ اسے اپنے کندھوں پر اٹھاتاہےکہ اس کا بچہ اس کے کندھوں پر بیٹھ کر وہاں تک بھی دیکھ لے جہاں تک وہ نیچے سے نہیں دیکھ پاتا۔!

سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ایک ویڈیو ان دنوں صارفین کی جانب سےبہت زیادہ پسند کیاجارہاہے۔جسے ومل سسی دھرن نے اپنےانسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے،جو کہ ایک پائلٹ ہیں۔

اب تک اس دلنشین ویڈیو کو دیڑھ ملین سے زائد (16 لاکھ) سوشل میڈیاصارفین نے دیکھا ہے۔اس ویڈیو کی مقبولیت و پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ سسی دھرن کو 6,266 افراد ہی انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔اس 29 سیکنڈ کی Reel# (ویڈیو) کو ایک لاکھ 92 ہزار سوشل میڈیا صارفین نے لائیک کیا ہے اور سینکڑوں صارفین نے مختلف دلکش کمنٹس کیے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ جب فلائٹ میں سفر کرنے پہنچی ایک ماں کو فلائٹ میں داخل ہوتے وقت دروازہ پر پتہ چلا کہ جس فلائٹ سے وہ سفر کر رہی ہیں اس فلائٹ کا پائلٹ خود ان کا بیٹا ہے۔یہ اس ماں کےلیے فخریہ لمحات تھے،جو اپنے پائلٹ بیٹےکےگلے لگ کر خوشی کے آنسوؤں میں تبدیل ہوگئے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ فلائٹ میں سوار ہونے والی خاتون کا فلائٹ اٹینڈنٹس نے استقبال کیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس خاتون کو اندازہ نہیں تھاکہ اس خاتون کا بیٹا ہی اس طیارے کا پائلٹ ہے۔جونہی یہ خاتون فلائٹ کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر آتی ہیں تو چندلمحوں کے بعد سسی دھرن فلائٹ کے کیبن سے نمودار ہوتے ہیں اور اپنی ماں کو آواز دے کر حیران کردیتے ہیں،جو بیٹھنے کی غرض سےنشستوں کی جانب بڑھ رہی تھیں۔

اس خوبصورت ویڈیو کے ساتھ پائلٹ سسی دھرن نے کیاپشن میں لکھا ہے کہ”سرپرائز کے ساتھ انہیں فلائٹ میں پکڑلیا انہوں نے اپنی لپیٹ میں لےلیا،ان کی آنکھوں میں موجود آنسوؤں نے یہ سب کہا،اس طرح کے لمحات زندگی کو غیرمعمولی بنادیتے ہیں۔”سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان لمحات اور ماں  بیٹے کی اس اچانک ملاقات پر دلکش کمنٹس کیے ہیں۔

دوسری جانب خلیج ٹائنز کی رپورٹ کےمطابق دبئی سے کوچی کی پرواز کے دؤران ہندوستانی پائلٹ کی جانب سے اپنی ماں کو سرپرائز دینے والی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔انڈیگو ایئر لائنز کےساتھ کام کرنےوالے پائلٹ ومل سسی دھرن نے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیاہے ۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ومل سسی دھرن کی ماں محترمہ لتا ان کے بڑے بھائی کے ساتھ کوچی جا رہی تھیں۔انہیں امید نہیں تھی کہ ان کا بیٹا ومل سسی دھرن اسی فلائٹ میں ہوں گے۔

سفر کے اختتام کے بعد کوچی میں پائلٹ سسی دھرن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہیں دوسرے راستے پر تفویض کیا گیا تھا اور ان کے خاندان کو شیڈول کا علم تھا۔لیکن یہ جاننے کے بعد کہ ان کی ماں کوچی جانے والی ہیں، تو انہوں نےانہیں سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں "

نامور شاعر و گیت کار ندا فاضلی کے یوم پیدائش پر خصوصی مضمون

ویڈیوز اور مضمون اس لنک پر ⬇️

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا ، نامور شاعر و گیت کار ندا فاضلی کے یوم پیدائش پر خصوصی مضمون

 

وقارآباد ضلع : تانڈور میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران 8 لاکھ روپئے ضبط