سوشل میڈیا وائرل / قومی خبریںٹماٹر کی خریدی کے لیے طویل قطار ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 06/08/202306/08/2023 - by سحر نیوز ٹماٹر کی خریدی کے لیے طویل قطار سوشل میڈیا پر اتر پردیش کا ویڈیو وائرل حیدرآباد : 06۔اگست (سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک) ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمت کےباعث ٹماٹر اب غریب طبقہ کی دسترس سے باہرہوگیا ہے۔وہیں مڈل کلاس طبقہ بھی ٹماٹر کی خریدی اور اس کے استعمال میں بہت زیادہ محتاط ہوگیا ہے۔جبکہ ٹماٹر زیادہ تر پکوانوں کے لیے ضروری مانا جاتا ہے۔ماہ جولائی پورے ملک میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300-200-150 روپئے فی کلو کی خریدی میں ہی گزر گیا۔ آج بھی کئی شہروں میں ٹماٹر فی کلو 200 روپئے فروخت ہو رہا ہے۔عوام کا الزام ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں کو بحال یا کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔اور نہ ہی ریاستی حکومتوں نے ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی جانب دھیان ہی دیا۔ جبکہ زیادہ تر ٹماٹر کی کاشت ہر ریاست، ہر ضلع، ہر ٹاؤن اور ہر موضع میں عام طور پر ہوتی ہے۔ وہیں میڈیا کا وہ گروپ جس نے پاکستان میں آٹے کی قلت،اس کی قیمتوں میں اضافہ،آٹا کے حصول کے لیے جھگڑے اور طویل قطاروں اور ٹماٹر کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر ناچ ناچ کر گھنٹوں صرف کر دئیے تھے اور اس نے خود اپنے ملک میں ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ پر خاموشی اختیار کرلی۔چند ایک چینلوں نے تو ٹماٹر کھانے کے نقصانات تک گنوا دئیے تھے۔ گذشتہ چند ماہ سے صرف ٹماٹر ہی نہیں بلکہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔مہنگائی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہےکہ زیرہ کی قیمت فی کلو 600 روپئے تا 700 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔اب توپٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا تذکرہ تک نہیں ہوتا۔!! ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ٹماٹر کی خریدی کے لیے ایک طویل قطار لگی ہوئی ہے جن میں خواتین کی تعداد زائد نظر آر ہی ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین لکھ رہے ہیں کہ اس ملک کے عوام کو نوٹ بندی کے بعد سے ہی قطار میں کھڑے ہونے کی عادت ہوگئی ہے۔!! دینک بھاسکر کے سینئر صحافی سچن گپتا نے اس 25 سیکنڈ کے ویڈیو کو جو کہ ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کا ہےٹوئٹ کرتے ہوئےلکھاہے کہ” یہ قطار ٹماٹر خریدنے کے لیے لگی ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے 130 روپئے فی کلو ٹماٹر سربراہ کیا جارہاہے۔جبکہ غازی آباد کی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔” اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ غازی آباد کی مہاگن سوسائٹی کے قریب کھڑا کیے گئے ایک ٹیمپو کے پاس دونوں طرف قطار لگاکر انتہائی نظم و ضبط کےساتھ اس سوسائٹی کے مکین ٹماٹر کی خریدی میں مصروف ہیں۔اطلاعات کےمطابق اتر پردیش کےمختلف شہروں میں سبسڈی پر بازاری قیمت سے کم قیمت میں شہریوں کو ٹماٹر سربراہ کیا جا رہا ہے۔ ये लाइन टमाटर खरीदने के लिए लगी है। जिला प्रशासन 130 रुपए में टमाटर उपलब्ध करवा रहा है। जबकि गाजियाबाद की मार्केट में टमाटर का रेट 200 रुपए किलो पार पहुंच गया है। #Ghaziabad #Up #TomatoPrice pic.twitter.com/Kcf6d6aLcv — Sachin Gupta (@SachinGuptaUP) August 4, 2023 دستیاب اطلاعات کےمطابق پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم کےعلاوہ دیگر شہروں کے رعیتو بازار میں بھی 50 روپئے کلو ٹماٹر سربراہ کیا جارہا ہے،جہاں طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔جبکہ وشاکھا پٹنم کی مارکیٹ میں ٹماٹر 200روپئے کلو فروخت کیاجا رہا ہے۔وہیں تمل ناڈو میں بھی عوام کو حکومت کی جانب سے 60 روپئے فی کلو ٹماٹر سربراہ کیا جا رہا ہے۔ " یہ بھی پڑھیں ” تانڈور ریلوے اسٹیشن کا امرت بھارت کے تحت انتخاب، وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 6 اگست کو کاموں کا ورچول افتتاح، تلنگانہ کے 39 اسٹیشن شامل سپریم کورٹ سے راہول گاندھی کو ملی راحت، گجرات عدالت کی جانب سے صادر دو سال کی سزاء پر روک، لوک سبھا کی رکنیت ہوگی بحال Share this post: