دہلی ایئر پورٹ پر اسپائس جیٹ کے طیارہ میں آگ لگ گئی

دہلی ایئر پورٹ پر اسپائس جیٹ کے طیارہ میں آگ لگ گئی

نئی دہلی : 25/جولائی
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

آج منگل کی شام دیر گئے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسپائس جیٹ کےایک طیارہ میں انجن کی دیکھ بھال کے کاموں کے دوران آگ لگ گئی۔ اسپائس جیٹ ایئر لائن کمپنی نے کہا کہ جو اہلکار دیکھ بھال کا کام سنبھال رہے تھے وہ اور طیارہ محفوظ ہیں۔

اسپائس جیٹ ایئر لائن کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ دیکھ بھال کے کام کے دوران، انجینئر نے رات 8 بجے کے قریب انجنوں میں سے ایک میں آگ کی وارننگ دیکھی جب انجن گراؤنڈ رن چل رہا تھا۔آگ بجھانےکےلیے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا گیا اور احتیاطی طور پر فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اسپائس جیٹ کیو 400 طیارہ دیکھ بھال کے تحت تھا۔بے پر بے کار پاور پرانجن گراؤنڈ رن کرتے ہوئے ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئر نے ایک نمبر انجن پر آگ کی وارننگ دیکھی تو فوری ہوائی جہاز کی آگ بجھانے والی بوتل کو ڈسچارج کر دیا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔44 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں طیارہ کے ایک حصے کو آگ لگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، اور ہوا میں گھومنے والا کثیف و گہرا دھواں خارج ہو رہا ہے۔

1984 میں آغاز کردہ اسپائس جیٹ ایک ہندوستانی ایئر لائن کمپنی ہے۔گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں،ایئر لائن کوفضائی حفاظت کے کئی واقعات پیش آنےکےبعد پروازوں کی تعداد پر 50 فیصد عارضی حد کا سامنا کرنا پڑا۔قبل ازیں جون میں محکمہ ہوا بازی کے ریگولیٹر ڈی جی سی اےنے کہا تھا کہ اس نے اسپائس جیٹ کو اپنی بہتر نگرانی کے نظام سے ہٹا دیا ہے۔

” یہ بھی پڑھیں ”

وقارآباد ضلع میں ایک ہی دن میں 867 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، تمام ذخائرآب لبریز، کوٹ پلی، لکھنا پوراور جنٹ پلی پراجکٹ سے زائد پانی کا اخراج

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں 15 لاکھ روپئے مالیتی ٹماٹر سے لدی اُلٹنے والی لاری کو پولیس تحفظ

احمد آباد ایئر پورٹ شدید بارش کے بعد سیلابی پانی سے بھر گیا، مسافر گھٹنوں تک گہرے پانی میں سے گزرنے پر مجبور، ویڈیوز وائرل