سوشل میڈیا وائرل / قومی خبریںبنگلورو ایئر ایرپورٹ پر ایر کرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ، طیارہ نے ناک کے بل بحفاظت لینڈنگ کی 12/07/202312/07/2023 - by سحر نیوز بنگلورو ایئر ایرپورٹ پر ایر کرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ طیارہ نے ناک کے بل بحفاظت لینڈنگ کی بنگلورو : 12۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک) ایک ایئر کرافٹ نےمنگل کو بنگلورو کے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ( ایچ اے ایل) ہوائی اڈہ پر لینڈنگ گیئر میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔فلائی بائی وائر پریمیئر 1 اے طیارہ ایچ اے ایل ہوائی اڈے سے بنگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب پرواز پر تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ایئر کرافٹ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کر رہا ہے۔تاہم رن وے پر موجود پانی کو عبور کرتے ہوئے ناک کے بل گھسیٹتے ہوئے جاکر رک جاتا ہے۔اس ایئر کرافٹ کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس ایئر کرافٹ میں دو پائلٹ موجود تھے اور مسافر سوار نہیں تھے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن DGCA# نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ A Fly By Wire Premier 1A طیارہ VT-KBN آپریٹنگ فلائٹ HAL# ہوائی اڈے بنگلور سے BIAL پر ائیر ٹرن بیک میں شامل تھا،ٹیک آف کے بعد ناک کے حصہ کا لینڈنگ گیئر کام نہیں کر رہا تھا۔تاہم ہوائی جہاز ناک گیئر کو اوپر کی پوزیشن میں بحفاظت لینڈ کر گیا۔اس طیارہ میں دو پائلٹ تھے، اور کوئی مسافر جہاز میں سوار نہیں تھے۔ڈی جی سی اے کی جانب سے شیئر کیے گئے اس واقعہ کے ویڈیو میں طیارے کو رن وے پر محفوظ طریقے سے اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میڈیا کےمطابق Airturnback ایک ایسی صورت حال ہے جہاں ایک طیارہ ابتدائی طور پر ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کیے بغیر روانگی کے ایرو ڈروم پر لینڈنگ پر واپس آجاتاہے۔’ایئر ٹرن بیک‘ کی سب سے عام وجہ ٹیک آف کے دوران یا اس کے فوراًبعد ہنگامی یا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہو،جس میں سب سے عام وجہ انجن کی خرابی ہے۔ یاد رہے کہ 7 جولائی کو کولکتہ پرواز کے دوران وِستارا ایئر کا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور بحفاظت قومی دارالحکومت دہلی واپس لوٹ گیا تھا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق اس طیارے کی آپریٹنگ فلائٹ UK 707 کا انجن فیل ہوگیا تھا اور اس میں زائداز 160 مسافر سوار تھے۔ دہلی وستارا ایئر کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں بتایا تھا کہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد، 7 جولائی کو دہلی سے کولکتہ جانے والی وسٹارا کی یہ پرواز UK 707 میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلاتھا۔SOPs کےمطابق احتیاطی اقدام کے طور پر پائلٹس نے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور پرواز کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ دہلی پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ Extremely well executed wheel in abnormal position landingAt Bangalore HAL airport, today pic.twitter.com/XoOHn9tDkg — Dr MJ Augustine Vinod 🇮🇳 (@mjavinod) July 11, 2023 Share this post: