واٹس ایپ WhatsApp پر اب میسیج کو ایڈٹ اور چیٹ باکس کو لاک کرنے کا آپشن دستیاب

واٹس ایپ WhatsApp پر اب میسیج کو ایڈٹ اور چیٹ باکس کو لاک کرنے کا آپشن دستیاب
ٹروکالر کی مدد سے واٹس ایپ پر آنے والے دھوکہ دہی پرمشتمل کالز کو روکنے کا آپشن بھی جلد!

حیدرآباد: 20/مئی
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

دنیا بھر میں سوشل میڈیاکے مشہور پلیٹ فارم کے طور پر میٹا Meta# کی ملکیت”واٹس ایپ WhatsApp#” کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔جو کہ بہت ہی مقبول مانی جاتی ہے۔واٹس ایپ کاشمارسب سے زیادہ استعمال ہونےوالے سوشل میڈیاایپ میں ہوتا ہے۔جو دنیاکے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیراستعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین سے زائد مختلف مواد پرمشتمل پیغامات/ویڈیوز/آڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کے استعمال میں ہندوستان ساری دنیا میں سرفہرست ہے۔جہاں اس کے سب سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔جن کی تعداد 487.5 ملین ہے۔

واٹس ایپ وقفہ وقفہ سے متعارف کیےجانے والے نئے فیچرس کے متعلق اس کے صارفین کومطلع کرتا رہتا ہے۔اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ اب ٹرو کالر TrueCaller# کےساتھ مل کر واٹس ایپ پر آنے والے انٹرنیشنل/نیشنل فیک کالز اور اسپام کال SpamCalls# کو آٹو میٹک بلاک کرنے والے فیچر پر کام کررہا ہے۔!

گذشتہ دنوں واٹس ایپ نے اپنے BetaVersion# صارفین کوکئی ایک نئے فیچرس سےمتعارف کروایا ہے۔جس میں آڈیو اسٹاٹس،چیٹ لاک اور اب میسیج ایڈٹ کا آپشن شامل ہے۔

چیٹ لاک :واٹس ایپ کا یہ نیافیچر صارفین کو ذاتی اور گروپ دونوں چیٹس کومنتخب کرنے کی اجازت دیتاہے جسے وہ خفیہ یا پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔میٹا کمپنی نے اس فیچر کو عالمی سطح پر شروع کیا ہے۔واٹس ایپ بلاگ کے مطابق کسی چیٹ کو لاک کرنے سے وہ تھریڈ ان باکس سے باہر نکل جاتا ہے اور اسے اپنے فولڈر کے پیچھے رکھ دیا جاتا ہے جس تک صرف آپ اپنے واٹس ایپ کے پاس ورڈ یافنگر پرنٹ جو آپ نے محفوظ کیے ہیں سے ہی کھل سکتا ہے۔

یہ فیچر ان لوگوں کےلیے بہت اچھا ہو سکتا ہے جنہیں عموماً دفاتر میں یا کام کی جگہ پر اپنے موبائل فونس یا لیپ ٹاپ کا اشتراک کرنا پڑتاہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی آفیشل ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ یہ فیچر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے جو اپنا فون افراد خاندان یا دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

میسیج باکس کو لاک Lock# کرنے کا طریقہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

 

اسی کے ساتھ اب واٹس ایپ اسٹاٹس پر تصاویر،ویڈیوز کےعلاوہ آپ 30 سیکنڈ کا آڈیو اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے لگا سکتے ہیں۔شرط یہ ہوگی کہ آڈیو اسی وقت آپ کو ریکارڈ کرنا ہوگا کسی نغمے یا غزل کا آڈیو نہیں لگایا جاسکتا۔

اب واٹس ایپ نے گروپس میں یانجی طور پر بھیجے جانے والے پیغام Message# کو ایڈٹ Edit# کرنے کا آپشن فراہم کر دیا ہے۔یہ ایڈیٹ والا آپشن صارفین کےلیے انتہائی کارآمد رہے گا جو اپنے بھیجے گئے پیغامات Messages# میں ترمیم کرسکتے ہیں۔بعض اوقات کوئی لفظ غلط ٹائپ ہوجاتا ہے۔تو اس کو ڈیلیٹ Delete# کرکے دوبارہ لکھا جاتا تھا۔

لیکن اب واٹس ایپ صارفین اپنی جانب سے بھیجے گئےمیسیج میں ہی ترمیم Edit# کرسکتے ہیں۔لیکن یہ سہولت صرف میسیج بھیجے جانے کے 15 منٹ بعد تک کے لیے ہی حاصل رہے گی۔اس کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی۔

واٹس ایپ ویب کےبیٹا ورژن BetaVersion# میں دی گئی ان سہولتوں کو جلد ہی عام کیےجانے کاامکان ہے۔یاپھرعام واٹس ایپ صارف گوگل پلے اسٹور Google Play Store# سے  WhatsApp Latest Version# اپ ڈیٹ Update# کرسکتے ہیں۔ 

میسیج کو ایڈٹ کرنے کا طریقہ :-
نجی طور پر یا گروپس میں بھیجے گئے کسی بھی میسیج کو ایڈٹ کرنے کے اس میسیج کو سیلیکٹ کرنے کے بعد اوپر سیدھی جانب موجود تین نکتوں  3 DOTS# ( . . . ) کو کلک کرناہوگا جہاں اب Info ، #Copy# کے ساتھ Edit# کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔اس کو کلک کرنےکے بعد آپ کی جانب سے بھیجا گیا میسیج واپس ٹائپنگ باکس میں نظر آئے گا۔وہاں ایڈٹ کرنے کے بعد آپ دوبارہ اس میسیج کو بھیج سکتے ہیں۔اس کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا گیا ہے اس کے بعد ایڈٹ کی سہولت ختم ہو جائے گی اور اس وقفہ کے بعد ترمیم کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم ایڈٹ کےبعد بھیجنے اور وصول کرنےوالے واٹس ایپ صارفین کو اس میسیج کے ساتھ Edited# نظر آئے گا کہ میسیج کو ایڈٹ کیا گیاہے۔ اس میسیج کو آپ کئی مرتبہ ایڈٹ کرسکتے ہیں۔بار بار ایڈٹ کرنے کے بعد بھی صرف ایک وہی ایڈٹ کیا ہوا میسیج جائے گا۔

میسیج Message# ایڈٹ Edit#  کا طریقہ کار یہاں دیکھا جاسکتا ہے "

پانچ دن قبل واٹس ایپ،فیس بک اور انسٹاگرام جیسے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنی میٹا کے مالک مارک زکر برگ نے فیس بک پر اپنے پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ واٹس ایپ پر چیٹ لاک کی سہولت فراہم کی جانے والی ہے۔

https://www.facebook.com/zuck/posts/pfbid038J1mUTgnEitHMCtymbB879w55eakiksnMiYiEk93SX4Q9EDYq5yxxJdJLBA59qrZl

اس کے بعد مارک زکربرگ نےفیس بک پر ہی اعلان کیاتھا کہ اب واٹس ایپ پر میسیج ایڈیٹنگ کا آپشن بھی متعارف کروایا جائے گا۔یاد رہے کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ہی پوسٹس اورکمنٹس کے لیے ایڈٹ کی سہولت دستیاب ہے۔انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔

 

whatsapp#
whatsappstatus#
whatsappchatlock#
whatsappeditfeature#
whatsappstatusvideo#