افطار کی تقاریب قومی یکجہتی کا آئینہ، ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال : رکن اسمبلی تانڈور کی دعوت افطار، اہم شخصیتوں کی شرکت

افطار کی تقاریب قومی یکجہتی کا آئینہ،ریاست تلنگانہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی جانب سے جونیئر کالج گراونڈ میں دعوت افطار کا اہتمام
ایم پی رنجیت ریڈی اور رکن اسمبلی کی نماز مغرب میں شرکت، آئمہ و موذنین کو ملبوسات کا تحفہ
صدر آل انڈیا امام کونسل، چیئرمین تلنگانہ مینارٹی کمیشن، وقف بورڈ اور مائنارٹی فینانس کارپوریشن کی شرکت

وقارآباد/تانڈور: 17۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ ریڈی کی جانب سے کل رات وقارآبادضلع کے تانڈور شہر میں موجود وسیع وعریض گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ میں روزہ داروں کے لیے شانداردعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی، صدرنشین آل انڈیا امام کونسل حافظ و قاری محمد علی قادری،صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن جناب طارق انصاری،صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب مسیح اللہ خان،صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی فینانس کارپوریشن جناب محمد امتیاز اسحاق، جناب ایم اے نجیب انٹرنیشنل پیس ایمبیسیڈر کے علاوہ تانڈور کی ملی،سیاسی،سماجی اور تجارتی تنظیموں کے ذی اثر نمائندوں کے بشمول روزہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدورنشین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن، وقف بورڈ، مینارٹی فینانس کارپوریشن، رکن پارلیمان، رکن اسمبلی اور دیگر۔

 

صدرنشین آل انڈیا امام کونسل حافظ و قاری محمد علی قادری کی امامت میں باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔جس میں رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی اوررکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے بھی عقیدت و احترام کےساتھ شرکت کی۔جونیئر کالج گراؤنڈ روحانی منظر پیش کر رہا تھا۔

اس تقریب دعوت افطار میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی جانب سے حلقہ اسمبلی تانڈور میں موجود تمام مساجدکے آئمہ کرام و موذنین کو عید کے ملبوسات کا تحفہ دیا گیا۔

افطار سے قبل رکن اسمبلی روہت ریڈی اور رکن پارلیمان ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افطار کی دعوتیں قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کا آئینہ ہوتی ہیں،جس میں تمام مذاہب و طبقات کے ذمہ داران اور عوام شرکت کرتے ہوئے یکجہتی کا پیغام عام کرتے ہیں۔اور یہ گنگا جمنی تہذیب و قومی یکجہتی کا مظاہرہ اس ملک اور ریاست تلنگانہ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے مذاہب اور ان کے تہواروں کا احترام،ان میں شرکت سے یہ یکجہتی مزیدمضبوط ہوتی ہے جس کی موجودہ حالات میں سخت ضرورت ہے۔

رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے۔چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی معاشی اورتعلیمی ترقی کے اقدامات جاری ہیں اور وزیراعلیٰ کے سی آر نےمسلمانوں کی ترقی کے لیے کئی ایک اسکیمات کو متعارف کروایا ہے،ساتھ ہی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی غرض سے حکومت تلنگانہ نے اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس کاجال پھیلایاہے،جہاں لاکھوں طلبہ بہترین سہولتوں کےساتھ کارپوریٹ طرز کی تعلیم مفت حاصل کررہے ہیں جو کہ سارے ملک میں ایک ریکارڈ ہے۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے اپنےخطاب میں کہاکہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ نے تمام محاذوں پر مثالی ترقی کے معاملہ میں پورے ملک میں ایک ریکارڈ قائم کیاہے۔جہاں تمام طبقات بشمول مسلمانوں کی تعلیمی،معاشی اورسماجی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں مختلف اسکیمات کے ذریعہ تمام طبقات کے مستحقین کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تانڈور کی مثالی ترقی کے اپنے وعدوں کے پابند عہد ہیں۔تانڈور کی ترقی کے لیے اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلیٰ کے سی آر اور کارگزار صدر بی آر ایس و ریاستی وزیر کے ٹی آر کے تعاون سے تانڈور کو مثالی ترقی دی جارہی ہے اور عوامی مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔اس کے لیے حکومت کی جانب سے کروڑہا روپئے منظور کیے گئے ہیں۔رکن اسمبلی نے کہا کہ بشمول مسلمان تمام طبقات کی یکساں ترقی و بہبود اور تانڈور کو ایک مثالی اسمبلی حلقہ بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں اور چند تعمیراتی کام زیرتکمیل ہیں۔

صدرنشین آل انڈیا امام کونسل حافظ و قاری محمد علی قادری،صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن جناب طارق انصاری،صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب مسیح اللہ خان،صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی فینانس کارپوریشن جناب محمد امتیاز اسحاق نےبھی اس موقع پراپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کے سی آر کو ایک سیکولر چیف منسٹر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی مدبرانہ قیادت میں ریاست تلنگانہ نے پورے ملک میں مثالی ترقی کی ہے۔تلنگانہ میں امن و امان،قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے،اور مختلف اسکیمات پر عمل آوری سارے ملک کے لیے ایک مثال ہیں جن سے بشمول مسلمان تمام طبقات مستفید ہو رہے ہیں۔

گورنمنٹ جونیئر کالج تانڈور میں دعوت افطار کا روحانی منظر۔

اس دعوت افطارمیں مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے ذمہ داران محمد خورشید حسین،عبدالاحد صمدانی،صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈورسید کمال اطہر،سید عبدالغفور پاشاہ،ایم اے ستارمجاہدی(گولکنڈہ)،عبداللہ مجاہدی،محمدلائق علی پرنس،شوکت پٹیل،صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈورعبدالہادی شہری،صدر ٹاؤن بی آر ایس ایم اےنعیم افو،صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان،سابق صدرنشین بلدیہ تانڈور وشواناتھ گوڑ،صدر وقارآباد ضلع لائبریز راجو گوڑ،حافظ نعیم اختر،کنوینر تلگودیشم سید مجیب حسینی،سابق نائب صدرنشین بلدیہ ایم اے علیم،سابق رکن بلدیہ محمد عرفان،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،سابق صدورمسلم ویلفیئرمحمدمنصورکریم،محمد بابر،سابق نائب صد ایم اےعلیم شلو،غلام مصطفی پٹیل،نعیم خان،

صدر بی آر ایس مینارٹی سیل محمد باسط علی(رائل میڈیکل)،مجلسی فلور لیڈر بلدیہ سیدساجد علی،ارکان بلدیہ محمد مختاراحمد ناز،محمد اسلم،سنگیتا ٹھاکر، بھیم سنگھ راتھوڑ،سابق صدر اردو گھر ایم اےسلیم،سابق رکن بلدیہ نریندرگوڑ،بی آرایس پارٹی قائدین سرینواس چاری،گوپال ایڈوکیٹ،محمد جاوید، انور خان پدیمول،امتیاز بابا،محمد ارشاد،ابرار لالہ،معز خان کے بشمول دیگر شریک تھے۔

https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/927330491796552

 

 

دعوت افطار کے موقع پر لی گئیں چند تصاویر :

صدرنشین تلنگانہ مینارٹی کمیشن جناب طارق انصاری رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کو کھجور کھلاتے ہوئے۔

 

صدرنشین آل انڈیا امام کونسل حافظ و قاری محمد علی قادری کو رکن اسمبلی کھجور کھلاتے ہوئے۔

 

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب مسیح اللہ خان کو رکن اسمبلی تانڈورکھجور کھلاتے ہوئے۔