وقارآباد ضلع میں ماں اور دادا کی مدد سے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کردیا

وقارآباد ضلع میں ماں اور دادا کی مدد سے
چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کر دیا

وقارآباد: 28۔نومبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

گزشتہ چند دنوں سے وقارآبادضلع میں قتل کی وارداتوں میں افسوسناک اضافہ ہورہا ہے۔مالی لین دین اور جائیداد کے معاملہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا آج جاریہ ماہ دوسرا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

وقارآباد ضلع کے پدیمول منڈل(حلقہ اسمبلی تانڈور) کے پاشاہ پور میں ایک چھوٹے بھائی نےبحث و تکرار اور مارپیٹ کےدؤران اپنےبڑےبھائی پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔

موضع پاشاہ پور تانڈہ میں آج شام پیش آئی اس قتل کی واردات کی تفصیلات پولیس کےمطابق موضع کی ساکن دیوی بائی کو پہلے شوہر شنکر سے دوبچے سریش اور نگینہ ہیں۔پہلے شوہر کے انتقال کےبعد دیوی بائی نےکشن سےشادی کی جس سے انہیں کمار اور پپیتا ہیں۔اور دونوں شوہروں کا انتقال ہوگیا ہے۔

یہ خاندان دادا ہریا نائیک اور ماں دیوی بائی کےساتھ کپاس کے مزدور کا کام کیا کرتے ہیں۔تاہم دیوی بائی کا لڑکا سریش گنے کی کٹائی کا کام کیا کرتاتھا اور اس سے آنےوالے سارے پیسے اپنے دوستوں کےساتھ مل کر شراب نوشی پر اڑادیا کرتا۔اور شراب کےنشہ میں گھر آکر اپنی بیوی، ماں اور دیگر افراد خاندان کے ساتھ بری طر ح مار پیٹ اور گالی گلوچ اس کا روز کا معمول بن گیا تھا۔

کل اتوار کو تمام افراد خاندان نے گھر میں دعوت منعقد کی۔اس دعوت میں افراد خاندان نے سریش سے کہاکہ وہ بھی ان کےساتھ کپاس کے کھیتوں میں مزدوری کے لیے آئے اور ساتھ ہی شراب نوشی ترک کرتے ہوئے دوستوں کے ساتھ ملنا جلنا چھوڑ دے۔

اس بات پر اس خاندان میں جھگڑا شروع ہوگیا۔اسی دؤران سریش نے چھوٹے بھائی کمار کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی تو ماں دیوی بائی اور دادا ہریا نائیک نے سریش کو پکڑلیا۔جس کےفوری بعد برہم چھوٹے بھائی کمار نے قریب ہی موجود مسالہ پیسنےکے وزنی پتھر سے سریش کے سر، سینہ اور دیگر مقامات پر شدید ضربات پہنچائے۔جس کےباعث حالت نشہ میں موجود سریش (30سالہ ) کی جائے مقام پر ہی موت واقع ہوگئی۔

آج پیر کے دن مہلوک سریش کی بیوی جیوتی کی شکایت پر پدیمول پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔وہیں کہاجارہاہے کہ اس قتل میں ماں اور دادا بھی ملوث ہیں جنہوں نے مہلوک سریش کو پکڑلیا تھا۔؟ابھی تک اس معاملہ میں کسی کی بھی گرفتاری کی اطلا ع نہیں ہے۔!!

یاد رہے کہ 18 نومبر کو بھی وقارآبادضلع کے تانڈورمنڈل کےموضع گونور کے ساکن بڑے بھائی سرینواس(40سالہ) کو اس کےچھوٹے بھائی شیوا کمار نے اس وقت تولیہ سے گلا گھونٹ کرقتل کردیاتھاجب وہ اپنے کھیت میں زرعی کاموں میں مصروف تھا۔اس وقت پولیس اورافراد خاندان نے بتایا تھا کہ والدین کی ملکیت 9 ایکڑ زرعی اراضی میں سے ایک ایکڑ اراضی فروخت کیےجانے سے 40 اکھ روپئےحاصل ہوئے تھے اور اس رقم کی تقسیم کے معاملہ میں ہی چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کا قتل کیا تھا۔