تلنگانہ کے جونیئر کالجس میں 1,392 اور ڈگری کالجس میں 491 اسسٹنٹ پروفیسرس
کے تقررات کے لیے جی اوز جاری،اردو میڈیم کالجس بھی شامل
جونیئر کالجس میں 91 فزیکل ڈائرکٹرس اور 40 لائبریرین
ڈگری کالجس میں 29 فزیکل ڈائرکٹر اور 24 لائبریررین کے تقررات بھی ہوں گے
حیدرآباد:22۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے سرکاری جونیئر کالجس اور ڈگری کالجس میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی مخلوعہ جائدادوں پر تقررات کے لیے آج ریاستی محکمہ فینانس نے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔اس کے لیے اہل امیدوار شدت کے ساتھ انتظار کررہے تھے۔
اس سلسلہ میں آج 22 جولائی کو کے۔کرشنا راؤ،اسپیشل سیکریٹری،حکومت تلنگانہ نے جی او جاری کردئیے ہیں۔جونیئر لکچرارس کےتقررات کے لیے جی او نمبر 117 جاری کیا گیاہے جبکہ ڈگری کالجس کےاسسٹنٹ پروفیسرس کےتقررات کےلیےحکومت کی جانب سے جی او نمبر 118 جاری کیاگیاہے
ان جاری کردہ جی اوز کے مطابق ریاست کے جونیئرکالجس میں
زوالوجی کی 128 جائدادوں۔
زوالوجی (اردو میڈیم) کی 18 جائدادوں۔
باٹنی کی 113 جائدادوں۔
باٹنی (اردو میڈیم) کی 15 جائدادوں۔
کیمسٹری کی 113 جائدادوں۔
کیمسٹری (اردو میڈیم) کی 19 جائدادوں۔
حساب کی 154 جائدادوں۔
حساب (اردو میڈیم) کی 09 جائدادوں۔
فزکس کی 112 جائدادوں۔
فزکس (اردو میڈیم) کی 18 جائدادوں۔
سیوکس کی 56 جائدادوں۔
سیوکس (اردو میڈیم) کی 16 جائدادوں۔
سیوکس (ملٹی میڈیا) کی ایک جائداد۔
کامرس کی 50 جائدادوں۔
کامرس (اردو میڈیم) کی 07 جائدادوں۔
اکنامکس کی 81 جائدادوں۔
اکنامکس (اردو میڈیم) کی 15 جائدادوں۔
ہسٹری (تاریخ) کی 60 جائدادوں۔
ہسٹری (اردو میڈیم) کی 12 جائدادوں۔
ہسٹری۔سیوکس کی 17 جائدادوں۔
ہسٹری۔سیوکس (اردو میڈیم) کی 05 جائدادوں۔
ہسٹری۔سیوکس (ملٹی میڈیا ) کی ایک جائداد۔
انگلش کی 153 جائدادوں۔
ہندی کی 117 جائدادوں۔
تلگو کی 60 جائدادوں۔
اردو کی 28 جائدادوں۔
سنسکرت کی 10 جائدادوں۔
عربی کی 2 جائدادوں۔
اور فرنچ کی دو جائدادوں۔
پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔جبکہ جونیئر کالجس میں فزیکل انسٹرکٹرس کی 91 جائدادوں اور لائبریرین کی 40 جائدادوں پر بھی تقررات کیے جائیں گے۔اس طرح ریاست کےسرکاری جونیئر کالجس میں جملہ 1,523 اسٹاف کےتقررات کے لیے جلدہی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
"اس لنک کو کلک کرکے جونیئر کالجس میں تقررات کے اعلان پرمشتمل جی او G.O اور لکچرارس کی مکمل تفصیلات پرمشتمل Pdf File ڈاؤن لوڈ کرلی جاسکتی ہے۔” 👇🏻⬇️
جبکہ ریاست کے سرکاری ڈگری کالجس میں 491 اسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کے لیےبھی جی او نمبر 118 جاری کیاگیا ہے اور اس کے لیے جلد ہی تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سےاعلامیہ جاری کیا جائے گا۔جس کے تحت ریاست کے سرکاری ڈگری کالجس میں
انگریزی کے 23۔
تلگو کے 27۔
اردو کے 2۔
سنسکرت کے 5۔
اسٹاٹسٹکس کے 23۔
مائیکرو بائیولوجی کے 5۔
بائیولوٹکنالوجی کے 9۔
اپلائڈ نیوٹریشن کے 5۔
کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکشنس کے 311۔
بزنس اڈمنسٹریشن کے 39۔
کامرس۔بزنس انالائیٹکس (اسپیلائزیزشن )کے 8۔
ڈیری سائنس کے 8۔
کراپ پروڈکشن کے 4۔
ڈاٹا سائنس کے 12۔
فشریز کے 3۔
کامرس۔فارن ٹریڈس (اسپیلائزیشنس) کے 6 لکچرارس کے انتخاب کیے جائیں گے۔
جبکہ ان ڈگری کالجوں کےلیے لائبریررین کی 24 جائدادوں اور فزیکل انسڑکٹرز کی 29 جائدادوں پربھی تقررات عمل میں لائےجائیں گے۔اس طرح ریاست کے سرکاری ڈگری کالجس میں جملہ544 جائدادوں پر انتخاب ہوگا۔
” اس لنک کو کلک کرکے ڈگری کالجس میں تقررات کا جی او اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائدادوں کی تفصیلات پرمشتمل Pdf File ڈاؤن لوڈ کرلی جاسکتی ہے” 👇🏻⬇️


