تلنگانہ میں بارش کے پیش نظر اسکولوں کو 16 جولائی تک تعطیلات میں توسیع،احکام جاری
حیدرآباد :13۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،تمام ذخائر آب لبریز ہوگئے ہیں جن سے زائد پانی کا اخراج جاری ہے۔
چیف منسٹرکے۔چندراشیکھرراؤ نے 11 جولائی کو اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ریاست تلنگانہ میں جاری شدید بارش کے پیش نظر ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیز کو بروز پیر 11 جولائی تا 13 جولائی (پیر،منگل اور چہارشنبہ) کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے کہا تھا کہ ریاست میں آئندہ تین دنوں تک شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے تاہم اس کے بعد بھی مزید بارش کا امکان ہے۔
ریاست میں مزید چند دنوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی ہدایت پر 11 جولائی کو ریاستی محکمہ تعلیمات نے ریاست میں تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیز کو بروز پیر 11 جولائی تا 13 جولائی (پیر،منگل اور چہارشنبہ) تک دی تعطیلات کا اعلان کیا تھا اور کل 14 جولائی سے تعلیمی اداروں کا آغاز ہونا تھا۔
آج بروز چہارشنبہ 13 جولائی کو محکمہ تعلیمات نے چیف منسٹرکے۔چندراشیکھرراؤ نے کی ہدایت پر جاریہ شدید بارش کے پیش نظر ان تعطیلات میں 16 جولائی بروز ہفتہ تک توسیع کی ہے۔اور اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔
بارش سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کی غرض سے آج وقارآباد پہنچیں ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں جاری شدید بارش اور طلبہ کے تحفظ کے پیش نظر چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ کی ہدایت پر ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب ریاست میں تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیز کو 16 جولائی تک تعطیلات رہیں گی پھر 17 جولائی کو اتوار کی تعطیل کے بعد بارش کی شدت کو دیکھتے ہوئے حالات معمول پر آنے کے بعد ریاست میں تمام تعلیمی ادارے بروز پیر 18 جولائی کو کھول دئیے جائیں گے۔


