تلنگانہ ٹیٹ TET 2022 کے نتائج جاری
حیدرآباد :01۔جولائی (سحرنیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (ٹیٹ) TET2022کے نتائج آج یکم جولائی کو 30-11 بجے دن ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے جاری کردئیے۔قبل ازیں حکومت نے ٹیٹ کی آخری کی بھی جاری کردی تھی۔
"امیدوار اس لنک کو کلک کرکے نتائج دیکھ سکتے ہیں”
حکومت تلنگانہ کےڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے24 مارچ کو”ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ TET”کےامیدواروں سے درخواستوں کی طلبی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا۔بعدازاں 12 جون کو ریاست میں ٹیٹ کے امتحانات منعقد ہوئے تھے جس میں 90 فیصد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 27 جون کو ٹیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جانا تھا تاہم سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا
جاریہ سال ٹیٹ کے پرچہ اول کے امتحانات میں 3,18,506 (92,60 فیصد)امیدواروں نےشرکت کی تھی جبکہ پرچہ دوم میں 2,51,050 (90.35) فیصدامیدواروں نے شرکت کی تھی۔امتحانات میں شریک امیدواروں کو ٹیٹ کے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار تھا۔یاد رہے کہ 2014 میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے حکومت نے ٹیٹ کے تین امتحانات منعقد کیے ہیں۔


