تانڈور میں کلہاڑی سے حملہ،ایک شخص کا انتہائی بے دردانہ قتل،فیس بک پر ایک نوجوان نے ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے اس قتل کی ذمہ داری لی!؟

تانڈور میں کلہاڑی سے حملہ،ایک شخص کاانتہائی بے دردانہ قتل
فیس بک پر ایک نوجوان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس قتل کی ذمہ داری لی!؟

وقارآباد؍تانڈور:10۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآبادضلع کے تانڈور میں آج شام ایک شخص کےقتل کی سنگین واردات پیش آنے کے بعد سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔بلدی حلقہ مل ریڈی پلی علاقہ میں پیش آئی اس قتل کی واردات کی تفصیلات کے مطابق لالپا 46 سالہ آج شام اپنے مکان واقع مل ریڈی پلی میں موجو دتھا کہ دو افراد کلہاڑیوں اور ناریل چھیلنے والے ہتھیار کے ساتھ اس کے مکان پہنچ کر اس پر حملہ کردیا۔ان تیز ہتھیاروں سے لالپا کی گردن،سر اور سینہ پر حملہ کے بعد لالپا خون میں لت پت ہوگیا۔اور لالپا کی جائے مقام پر ہی موت واقع ہوگئی۔

لالپا کے قتل میں ملوث افراد کا پتہ نہیں چل پایا ہے اورساتھ ہی قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوپایا ہے۔اس سلسلہ میں پولیس جائے مقام پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرنے اور نعش کا پنچنامہ کرنے میں مصروف ہے۔

اسی دؤران اس قتل کے متعلق فیس بک پر ایک نوجوان کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔فیس بک پر ایک آئی ڈی  سے ایک نوجوان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لالپا کے قتل کی ذمہ داری لی ہے۔جس سے مزید سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔تاہم اس ویڈیو کی پولیس نے تصدیق نہیں کی ہے۔!

اس نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ کردہ اپنے ویڈیو میں اعتراف کیاہے کہ اسی نے لالپا کا قتل کیا ہے کیونکہ مقتول لالپا اور اس کے سے ایک ساتھی نے اس کے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

فیس بک پر نوجوان کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ویڈیو "

https://www.facebook.com/100018324192487/videos/944476512891869/

 

اس ایک منٹ 57 سیکنڈ کے ویڈیو میں یہ نوجوان  کہہ رہاہے کہ وہ مل ریڈی پلی بلدی حلقہ ایک کا رہائشی ہے۔

اس ویڈیو میں اس نوجوان نے الزام عائد کیا کہ گوتا پور کے ساکن پتی راجو اس کا دوست ٹریکٹر لالپا اور اس کی بیوی نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس ویڈیو میں اس نوجوان نے لالپا کی بیوی کے متعلق الزام عائد کیے ہیں۔اپنے ویڈیو میں یہ نوجوان کہہ رہاہے کہ اس نے گوتاپور کے ساکن ایک شخص سے اس تعلق سے بات کی تو اس نے بتایا کہ پتی راجو اور لالپا نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

جس پر اس نے لالپا اور اس کی بیوی سے اس نے بات کی جس کے سارے ریکارڈنگ کے ثبوت موجود ہیں۔ویڈیو کے آخر میں یہ نوجوان کہہ رہا ہے کہ اپنی جان بچانے کی غرض سے اس نے ہی آج مل ریڈی پلی میں لالپا کا قتل کیا ہے!؟۔

تاہم اس سارے معاملہ کی پولیس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔اور نہ ہی سحرنیوز ڈاٹ کام اس فیس بک ویڈیو کی اپنی جانب سے کوئی تصدیق کرتا ہے۔

اس سلسلہ میں اس خبر کے لکھے جانے تک تانڈور پولیس کی جانب سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔اور مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔