تانڈور: کل 6 مئی سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آغاز
تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل جونیئر کالج تانڈور کے طلبا و طالبات کے لیے اہم اطلاع
ہال ٹکٹ پر غلط مرکز کی طباعت،ابو ہادی پٹرول پمپ کے روبرو اصل امتحانی مرکز
وقارآباد/تانڈور: 05۔مئی(سحرنیوز ڈاٹ کام)
پرنسپل اقلیتی اقامتی جونیئر کالج تانڈور Telangana Minority Residential Junior College(Girls) Tandur محترمہ محبوب فاطمہ کی اطلاع کے مطابق کل 6 مئی،بروز جمعہ سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے۔
اس سلسلہ میں تانڈور میں تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل جونیئر کالجس (TMRJC) برائے طلباء و طالبات کوموصول ہونے والے ہال ٹکٹ میں امتحانی مراکزکے طور پر (TSRJC) کوڈ نمبر 57038 کے طور پر غلط طباعت ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں طلبہ پریشان نہ ہوں۔
پرنسپل تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل جونیئر کالج تانڈور محترمہ محبوب فاطمہ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے ان سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل جونیئر کالجز،تانڈور کے طلباء اور طالبات کا اصل امتحانی مرکز حیدرآباد روڈ پر ہی موجود "ابوہادی پٹرول پمپ"کے روبرو موجود کالج کی عمارت میں قائم ہے۔اس سلسلہ میں طلبہ وقت کی پابندی کےساتھ اس امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں۔
یاد رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل 6 مئی سے آغاز ہورہاہے۔جس کے اؤقات 9 بجے صبح تا دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔اور ایک منٹ کی تاخیر بھی طلبہ کو امتحان میں شرکت سے محروم کرسکتی ہے۔!!


