سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے سِول انجینئرنگ کے امیدواروں کے لیے مفت کوچنگ

سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے
سِول انجینئرنگ کے امیدواروں کے لیے مفت کوچنگ

حیدرآباد: 26۔اپریل
(سحرنیوزڈاٹ کام/پریس نوٹ)

حکومت تلنگانہ کی جانب سے حال ہی میں ریاست میں پوسٹ اسسٹنٹ انجینئر،اسسٹنٹ آفیسر اور اسکلڈورکرس کی 2,850 سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ”سِول انجینئرنگ”کے امیدواروں کے لیے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن(ٹی پی ایس سی) کی جانب سے بھرتی کیے جانے والے پوسٹس”اے ای (سِول انجینئرنگ) "سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل” اور "سی ای ٹی آئی” کے تعاون سے "مفت کوچنگ” کا نطم کیا جارہا ہے۔

اس کوچنگ کے دؤران امیدواروں کو خصوصی سیشن کے ذریعہ ماہرین کی جانب سے ٹسٹ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی اور مختلف شکوک و شبہات کو دور کیا جائے گا۔

سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے "سِول انجینئرنگ”کے امیدواروں کے لیے یہ مفت کوچنگ”مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس،بنجارہ ہلز،حیدرآباد میں فراہم کی جائے گی۔خواہشمند امیدوار 4 مئی 2022ء تک اس لنک کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ 

https://www.mjcollege.ac.in/tspsc/index.php