دہلی ۔گوہاٹی فلائٹ میں پٹرولیم اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرسمرتی ایرانی سے صدر مہیلا کانگریس نیٹا ڈیسوزا کا سوال

دہلی۔گوہاٹی فلائٹ میں پٹرولیم اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر
سمرتی ایرانی سے صدر مہیلا کانگریس نیٹا ڈیسوزا کا سوال
مرکزی وزیرنے ویکسین،راشن اور غریبوں کو مورد الزام ٹھہرایا

نئی دہلی:10۔اپریل
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک )

ان دنوں ملک میں پٹرول،ڈیزل،پکوان گیس کے علاوہ تمام اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی پریشان ہے۔مرکزی وزیر خواتین و اطفال بہبود سمرتی ایرانی جنہوں نے کانگریس دؤر حکومت میں قیمتوں میں معمولی اضافہ کے خلاف خالی گیس سیلنڈرس کے ساتھ سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا کرتی تھیں اور انہیں اس سے مقبولیت بھی حاصل ہوتی تھی۔تاہم اب کی مہنگائی پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔اور اکثرسوشل میڈیا پر سمرتی ایرانی کی وہ قدیم تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ان سے سوال بھی کیے جاتے ہیں۔

لیکن آج اتوار 10 اپریل کو مرکزی وزیر سمرتی ایراتی کو پٹرولیم اشیاء کے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر ان کی خاموشی اس وقت ٹوٹی جب مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا Netta D’Souza@ نے دہلی۔گوہاٹی فلائٹ میں ان کے ساتھ سوار مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو گھیرتے ہوئے بڑھتی مہنگائی اور اس پر ان کی خاموشی پر سوال کیے۔!

انگریزی ٹوئٹ میں نیٹا ڈیسوزا نے لکھا ہے کہ ” مودی جی کی وزیر @سمرتیرانی جی سے سامنا ہوا۔جب ایل پی جی (پکوان گیس) کی ناقابل برداشت بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے”ویکسین،راشن اور یہاں تک کہ غریبوں کو مورد الزام ٹھہرایا!ویڈیو کے اقتباسات دیکھیں،اس پر انہوں نے کیا ردعمل ظاہر کیا۔عام لوگوں کے دکھوں میں!”

اس واقعہ کے دو ویڈیوز انگریزی اور ہندی زبانوں میں ویڈیو ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مہیلا کانگریس کی صدرنیٹا ڈیسوزا Netta D’Souza@ لکھا ہے کہ”گوہاٹی کی فلائٹ میں سمرتی ایرانی جی سے سامنا ہوا،پکوان گیس کی لگاتا بڑھتی قیمتوں پر سنئے ان کا جواب،مہنگائی کا ٹھیکرا وہ کن کن چیزوں پر پھوڑ رہی ہیں جنتا پوچھے سوال،سمرتی جی دیں ٹال،ویڈیو کے حصے ضرور دیکھیں،مودی سرکار کی سچائی

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا نے سمرتی ایرانی سے اس وقت سوال کیا جب مسافر فلائٹ سے اتر رہے تھے۔

" انتباہ " :
اس ویب سائٹ سے خبروں کا بلاء اجازت سرقہ نہ کریں
ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مرکزی وزیرسمرتی ایرانی نے ابتدا میں کہا کہ کانگریس لیڈر”راستہ روک رہی ہیں”۔پکوان گیس کی قلت اور”گیس کے بغیر چولہے”کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ”براہ کرم جھوٹ نہ بولیں

قابل غور بات یہ ہے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی فلائٹ میں اور پھر فلائٹ سے اترنے کے بعدبھی بدستورمہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا خود اپنے موبائل میں ویڈیو ریکارڈ کررہی ہیں!جس پر نیٹا ڈیسوزا کہہ رہیں کہ "میڈم آپ منسٹر ہیں”۔

مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا کے اس ہندی میں کیے گئے ویڈیو ٹوئٹ کو چار گھنٹوں میں 3,16,900 ٹوئٹر صارفین نے دیکھا ہے۔6,029 صارفین نے ری۔ٹوئٹ کیے ہیں اور 14,800 صارفین نے کمنٹس کیے ہیں۔نیٹا ڈیسوزا کے اس ویڈیو ٹوئٹ پر مشہور شاعر و کانگریسی قائد عمران پرتاپ گڑھی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”ہر مورچہ پر گھیرابندی ضروری ہے”۔اسی طرح ٹوئٹر پر نیٹا ڈیسوزا کا یہ ویڈیو وائرل ہوا ہے اور کئی نامور شخصیتوں نے کمنٹس کیے ہیں۔