تلنگانہ میں 30 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان! کل سرکاری طور پر اعلان متوقع

تلنگانہ میں 30 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان!
کل سرکاری طور پر اعلان متوقع،آن لائن کلاسیس کا بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے!!

حیدرآباد:15۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں دن بہ دن بڑھتے کورونا وبا کے معاملات کے پیش نظر چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے 3 جنوری کو محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی تھی کہ 8 جنوری تا 16 جنوری ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔

اس وقت مانا جارہا تھا کہ ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے تلسنکرانتی کی سالانہ تعطیلات کا قبل ازیں اعلان کا چیف منسٹر کے سی آر نے یہ فیصلہ کیا ہے! اور 16 جنوری تک موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے دوبارہ آغاز یا پھر تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کیونکہ ریاست میں 11 جنوری تا 16 جنوری تلسنکرانتی کی تعطیلات کا تعلیمی کیلنڈر میں پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا۔

اب جبکہ کل 16 جنوری کو اتوار کی تعطیل کے بعد پیر 17 جنوری سے ریاست میں تعلیمی اداروں کا دوبارہ آغاز ہونا ہے۔لیکن ریاست میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور تیسری لہر کے امکانات جتائے جارہے ہیں!!۔

ایسے میں اطلاع ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع پر غور کررہی ہے! تاہم اس سلسلہ میں سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس معاملہ میں کوئی اشارہ دیا گیاہے۔

وہیں دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ حکومت اس سلسلہ میں بھی غور کررہی ہے کہ ریاست میں تعلیمی اداروں کی جاریہ تعطیلات کو 30 جنوری بروز اتوار تک توسیع دیتے ہوئے طلبہ کے لیے آن لائن تعلیم کا نظم کیا جائے! اس سلسلہ میں کل اتوار کو محکمہ تعلیمات کی جانب سے واضح اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ حکومت نے جہاں 20 جنوری تک کوویڈ قواعد کے تحت مختلف پابندیوں میں توسیع کی ہے تو اس کے ساتھ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں بھی توسیع پر غور کیا گیا۔لیکن محکمہ تعلیمات کا منصوبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع ناگزیر ہے! تو اس سلسلہ میں آن لائن تعلیم کا نظم لازمی ہوجاتا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے!! جو بھی ہو ریاست میں بڑھتے کوویڈ معاملات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا مکمل امکان نظر آرہا ہے!!۔