اترپردیش میں مقررہ وقت پر ہی اسمبلی انتخابات منعقد کرنے تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی: چیف الیکشن کمشنر

اترپردیش میں مقررہ وقت پر ہی اسمبلی انتخابات منعقدکیے جائیں
بشمول بی جے پی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی
چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا سشیل چندرا کی پریس کانفرنس

لکھنؤ :30۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا نے کہاہے کہ آئندہ سال ماہ فروری میں ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات طئے شدہ مقررہ وقت پر ہی منعقد کرنے کے لیے بشمول برسر اقتدار بی جے پی تمام سیاسی جماعتوں نے ان سے نمائندگی کی ہے۔

انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں جائزہ لینے کی غرض سے اترپردیش کا دؤرہ کررہے چیف الیکشن کمشنر نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ہے۔یاد رہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں ملک کی پانچ ریاستوں اترپردیش، پنجاب،گوا،اتراکھنڈ اورمنی پور اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں۔

 

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کوویڈ پروٹوکال پر مکمل عمل کرتے ہوئے ان انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ5 جنوری کو فہرست رائے دہندگان کی قطعی فہرست جاری کردی جائے گی اس کے بعد آنے والی شکایتوں پر فوری عمل کرتے ہوئے ان میں تصحیح کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا کے اس اعلان کے بعد امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اترپردیش، پنجاب، گوا، اتراکھنڈ اور منی پور کے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے!!

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا نے کہا کہ رائے دہی کے موقع پر 80 سال سے زائد کی عمر کے حامل،معذور افراد اور کورونا وائرس سے متاثر رائے دہندگان کے مکانات تک خود الیکشن کمیشن کے عہدیدار پہنچ کر ان کے ووٹ حاصل کریں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اب تک ریاست اتر پردیش میں 15 کروڑ رائے دہندگان موجود ہیں اور قطعی فہرست رائے دہندگان کی ترتیب کے بعد ہی اصل رائے دہندگان کی تعداد معلوم ہوگی انہوں نے کہا کہ جس کسی کا نام فہرست رائے دہندگان میں موجود نہ ہو وہ فارم داخل کرتے ہوئے اپنے نام فہرست میں شامل کرواسکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا نے انکشاف کیا کہ اب تک 52 لاکھ 80 ہزار نئے رائے رہندے درج ہوئے ہیں جن میں 23 لاکھ 92 ہزار مرد اور 28 لاکھ 86 ہزار خاتون رائے دہندے شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان میں 18 اور 19 سال کی عمر کے حامل 19 لاکھ 89 ہزار رائے دہندے شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا نے نے بتایا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاروت کی جاچکی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے ان سے یہی نمائندگی کی ہے کہ ان پانچوں ریاستوں میں طئے شدہ مقررہ وقت پر ہی انتخابات منعقد کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ چند سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے دؤران منافرت انگیز تقاریر اور ریالیوں میں عوامی ہجوم کی ان سے شکایت کی ہے اور ساتھ ہی ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراکز رائے دہی پر ضرورت کے تحت خاتون بوتھ ورکرس کو متعین کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا مسٹرسشیل چندرا نے کہا کہ ان تمام نمائندگیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا وبا کے پیش نظر نئے ضوابط اور پابندیوں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔