تلنگانہ میں سنکرانتی کے بعد کوویڈ،اومیکرون کی تیسری لہر!
سینکڑوں میں ہی نہیں بلکہ ہزاروں میں کیس درج ہوں گے
لیکن عوام خوفزدہ نہ ہوں،ماسک کو ہرگز نہ چھوڑیں
ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ سرینواس راؤ کا سنسنی خیز انکشاف
حیدرآباد:30۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ کے ریاستی ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے آج یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ماہ جنوری میں تلسنکرانتی کے بعد ہی ریاست میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کے آنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اومیکرون کورونا وائرس کی دوسری شکل ہے اور کورونا وائرس کی تیسری لہر اومیکرون کی شکل میں ہی ہوگی۔
ساتھ ہی ریاستی ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے واضح کیا ہے کہ اومیکرون اتنا خطرناک یا جان لیوا نہیں ہے۔اور اس سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے اس لہر سے اموات نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا محض 6 ماہ میں اس وبا سے آزادی حاصل ہوگی۔

ریاستی ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا شدت کے پھیل رہی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ کورونا وبا کی بہ نسبت اومیکرون وبا 30 فیصد تیزی سے پھیلتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں تو ایک دن میں 5 لاکھ کیس ریکارڈ ہورہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وبا کس تیزی سے پھیل رہی ہے؟
ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ تلنگانہ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہی حالت ملک اور ریاست تلنگانہ میں بھی ہوسکتی ہے!
ریاستی ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں نیا سال شروع ہونے والا ہے اس کے بعد دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تلسنکرانتی جیسا بڑا تہوار ہوگا جس کے دؤران عوام آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگا جس سے اومیکرون متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے انتباہ دیا کہ اس معاملہ میں آنے والے تین چار ہفتے بہت خطرناک ہوں گے!
ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے یہ حوصلہ بخش اور قابل اطمینان بات بھی کہی کہ اومیکرون کی شدت کے بعد دنیا سے کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ ہوجائے گا!

ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ تلنگانہ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے کہا کہ خوفزدہ یا پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے کوئی نہیں مریں گے سب بچیں گے لیکن احتیاطی اقدامات لازمی طور پر کرنے ہوں گے،ماسک کا استعمال لازمی طور پر کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تحفظ کے لیے ناک اور منہ کے لیے ماسک ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف تلنگانہ میں ہی سینکڑوں میں ہی نہیں بلکہ ہزاروں میں کیس درج ہوں گے لیکن اس سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی اور عوام بھی اس سے نہ گھبرائیں۔
ڈائرکٹر محکمہ ہیلتھ تلنگانہ ڈاکٹر جی۔سرینواس راؤ نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت تمام حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، علاج کے ہسپتال موجود ہیں،ضرورت کے مطابق ہسپتالوں میں بیڈس کی سہولت دستیاب ہے،ضرورت پڑنے پر آکسیجن کی سہولت حاصل ہے لیکن عوام اس کے باؤجود ماسک کو ہرگز نظرانداز نہ کرے!!

