تلنگانہ میں اومی کرون کے تین کیس درج
حیدرآباد میں مقیم دونوں متاثرین کا بیرون ممالک سے تعلق
متاثرہ سات سالہ لڑکا اندرون ملک پرواز سے کولکتہ روانہ
حیدرآباد :15۔ڈسمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اومی کرون کے تین کیس درج کیے ہیں۔عہدیداروں نے جن کی شناخت کی ہے ان میں سے ایک متاثرہ شخص صومالیہ سے اور ایک کینیا سے پہنچا ہے۔یاد رہے کہ اومی کرون کورونا وائرس کی دوسری شکل ہے جس کی دوماہ قبل جنوبی آفریقہ میں دریافت ہوئی تھی۔
قابل غور بات یہ ہے کہ دونوں اومی کرون متاثرین ان ممالک سے حیدرآباد پہنچے ہیں جو کہ اومی کرون سے متاثر نہیں ہیں اور جنہیں اومی کرون متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حوالے سے موصول میڈیا اطلاعات کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ ایک سات سالہ لڑکا پازیٹیو پائے جانے کے باؤجود کولکتہ روانہ ہوگیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکا بیرون ملک سے حیدرآباد کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے کے بعد اندرون ملک پرواز سے کولکتہ روانہ ہوگیا ایرپورٹ پر قائم تشخیصی مرکز کے عہدیداروں نے اس بات کی اطلاع ریاستی محکمہ صحت کے عہدیداروں کو دی گئی۔حکومت تلنگانہ نے اس لڑکے سے متعلق اطلاع حکومت مغربی بنگال کو دے دی ہے۔
اومی کرون سے متاثرہ افراد کی مہدی پٹنم اور ٹولی چوکی کے ساکنین کی حیثیت سے کی گئی ہے تاہم وہ کینیا اور صومالیہ کے شہری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے!!۔جنہیں گچی باؤلی کے ٹمس ہسپتال میں داخل کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈائرکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر سرینواس راؤ کے مطابق فی الوقت تلنگانہ میں اومی کرون کے دو ایکٹیو کیس موجود ہیں۔اور ان دونوں کیسوں کے ریکارڈ ہونے کے بعدریاست کے تمام اضلاع کے ضلع انتظامیہ کو چوکس کردیا گیا ہے۔جن دونوں اومی کرون متاثرین کی شناخت کی گئی ہے ان کے افراد خاندان اور ان کے ساتھ رہنے والوں کو آئسولیشن کردیا گیا ہے۔
ڈائرکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملہ میں خوفزدہ یا پریشان نہ ہوں۔بلکہ کوویڈ قواعد پر لازمی طور پر عمل کریں۔ماسک کے لازمی طور پر استعمال کے ساتھ ساتھ انسانی قاصلہ کا خاص خیال رکھیں وہیں عوامی اجتماعات اور ہجوم سے دور رہیں۔
یاد رہے کہ ملک کی 6 ریاستوں میں اب تک اومی کرون کے 57 کیس درج ہوئے تھے اب تلنگانہ کے تین کیسوں کو ملاکر جملہ متاثرین کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔
جبکہ آندھراپردیش میں تین دن قبل اومی کرون کا ایک کیس درج ہوا تھا وہیں دس دن قبل آندھراپردیش کے وجئے نگر میں ایک اومی کرون متاثرہ شخص علاج کے بعد صحت مند ہوا ہے۔

