تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج آج !
حیدرآباد: 15۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سےانٹرمیڈیٹ سال اول 2021ءکے نتائج آج اس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے جانے کا امکان ہے!
یاد رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث انٹرمیڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرتے ہوئے تمام طلبہ کو پروموٹ کیا گیا تھااور اس وقت حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا وباء میں کمی کے بعد ان انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کسی بھی وقت منعقد کیے جائیں گے۔
بعدازاں جاریہ سال 25 اکتوبر تا 3 نومبر انٹرسال اول کے ان امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ان امتحانات میں ریاست بھر میں چار لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی اور آج ان امتحانات کے نتائج جاری کرنے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیدار تیار ہیں!

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کے تھیوری امتحانات کے جوابی بیاضات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے تاہم انٹرمیڈیٹ سال اول کے ووکیشنل کے طلبہ کے پراکٹیکل امتحانات کی تکمیل کے بعد ان کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے!
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے امکانی طور پر آج جاری کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج سرکاری ویب سائٹ http://tsbie.cgg.gov.in یا پھر http://manabadi.com پر آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔

