پرگی اور شاد نگر میں پولیس کے دھاوے، دیڑھ لاکھ روپئے مالیتی 900 کلو نقلی چائے کی پتی ضبط،تین گرفتار:ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس

بازار میں دستیاب مضر صحت چائے کی پتی سے ہوشیار!
وقارآباد ضلع کے پرگی اور شاد نگر میں ٹاسک فورس اور پولیس کے دھاوے
دیڑھ لاکھ روپئے مالیتی 900 کلو نقلی ملاوٹی چائے کی پتی ضبط،تین گرفتار

وقارآباد/پرگی: 26۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

محض دولت کمانے کی غرض سے کھانے پینے کی تقریباً اشیا میں انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اشیاء کی ملاوٹ کے ذریعہ انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ ان دنوں عام ہے!۔

بے موسمی اور ہائبریڈ پھلوں،ترکاریوں،مختلف اہم غذائی اشیاء سمیت شاید ہی کوئی چیز رہ گئی ہوگی جس میں ملاوٹ نہ کی جارہی ہو۔حقیر فائدہ کے لیے زیادہ تر بے ایمان تاجر انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔حالیہ چند سال سے مختلف بیماریوں کی وجہ بھی انہی ملاوٹی اشیا کا استعمال مانا جارہا ہے۔؟

ایسے میں آج وقارآباد ضلع پولیس اور ٹاسک فورس نے ایک ایسے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے جو کہ صحت اور دماغ کے لیے فرحت بخش مانی جانے والی چائے کی نقلی اور ملاوٹی پتی کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ان کے قبضہ سے پولیس نے900 کلو انسانی صحت کے لیے مضر ملاوٹی چائے کی پتی ضبط کی ہے جس کی مالیت دیڑھ لاکھ روپئے بتائی گئی ہے 

ضلع وقارآباد کے پرگی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر ایم۔نارائنا نے اس سلسلہ میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات نصف شب کے بعدپولیس کو مصدقہ اطلاع کے بعد ٹاسک فورس وقارآباد کے عہدیداروں، سب انسپکٹر پولیس پرگی وٹھل ریڈی، پولیس جوانوں وینکٹیش،ملیش،روی اور ہوم گارڈ ملیش پرمشتمل ٹاسک فورس اور پولیس کی ٹیم نے پرگی کی اندرا نگر کالونی میں کرایہ کے مکان میں مقیم شیٹی سرینو کے مکان پر دھاوہ منظم کیا۔وہاں 50 کلو وزنی 200 پیاکٹ چائے کی نقلی پتی برآمد ہوئی۔

تفتیش پر شیٹی سرینو نے پولیس کو بتایا کہ یہ نقلی چائے کی پتی وہ شادنگر سے حاصل کرکے پرگی اور اطراف کے علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔

جس کے بعد پولیس شیٹی سرینو کو لے کر اس کے بتائے ہوئے مقام پر شادنگر پہنچ گئی اور وہاں دیندوکوری کودنڈاراما اورستیہ نارائن راجو کے مکان پر دھاوہ منظم کیا تو وہاں 850 کلو گرام نقلی ملاوٹی چائے کی پتی برآمد ہوئی۔

ضلع ایس پی وقارآباد مسٹر ایم۔نارائنا نے بتایا کہ اس طرح پرگی اور شادنگر میں ان تینوں افراد کے قبضہ سے جملہ 900 کلو نقلی اور ملاوٹی چائے کی پتی ضبط کرلی گئی جس کی قیمت زائداز دیڑھ لاکھ روپئے ہے۔اور نقلی ملاوٹی چائے کی پتی کے کاروبار کرتے ہوئے انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف شیٹی سرینو، دیندوکوری کودنڈا راما اور ستیہ نارائن راجو کو گرفتار کرلیا گیا۔جنہیں اس پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی 900 کلو گرام نقلی ملاوٹی چائے کی پتی۔

ضلع ایس پی وقارآباد مسٹر ایم۔نارائنا نے بتایا کہ تفتیش پر ان تینوں نے بتایا کہ یہ نقلی چائے کی پتی آندھرا پردیش کے راجمندری سے ٹرانسپورٹ کے ذریعہ منتقل کرکے شادنگر اور ضلع وقارآباد کے مختلف مقامات پر عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے فروخت کرنے میں مصروف تھے۔ان تینوں گرفتار شدگان کوبعد ازاں عدالتی تحویل میں روانہ کردیا گیا۔

اس پریس کانفرنس میں انچارج ڈی ایس پی پرگی وجئے کمار،سب انسپکٹر پرگی وٹھل ریڈی ،ضلع کے ٹاسک فورس عہدیدار اور ملازمین پولیس موجود تھے۔

ان دنوں زیادہ تر مقامات سے چائے کی ناقص،ملاوٹی اور انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر چائے کی پتی کی فروخت کی شکایت عام ہے۔

اس سلسلہ میں نمائندہ سحر نیوز ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے خالدسیف اللہ، فرزندعبدالاحد صمدانی،مالک صمدفنکشن پیالیس جنہوں نے چند ماہ قبل اعلیٰ و معیاری قسم کی چائے کی پتی اور گرین ٹی کے کاروبار کا آغاز کیا ہے نے بتایا کہ بازار میں مختلف کیمیکل ملائی ہوئی چائے کی پتی کی فروخت شکایت عام ہے۔

تاہم وہ اپنے اسپیشل مہاراجہ ٹی اور اسپیشل مہاراجہ گرین ٹی برانڈ کے لیے مغربی بنگال کے دارجلنگ میں موجود اعلیٰ اقسام کے چائے کے باغات سے یہ چائے کی پتی برآمد کررہے ہیں جو کہ معیار، رنگ اور ذائقہ میں بے مثال ہے۔

خالد سیف اللہ نے بتایا کہ ان کے یہ دونوں پراڈکٹ”اسپیشل مہاراجہ ٹی” اور”اسپیشل مہاراجہ گرین ٹی” خوبصورت اور دیدہ زیب پیاکنگ میں تانڈور کے تمام سوپر مارکیٹس،کرانہ اسٹورس کے علاوہ ریاست کرناٹک کے کئی مقامات، حیدرآباد، وقارآباد، کوڑنگل،پرگی،محبوب نگر کے بشمول دیگر مقامات کے سوپر مارکیٹس اور کرانہ شاپس میں بھی دستیاب ہیں۔

خالد سیف اللہ نے بتایا کہ اسپیشل مہاراجہ ٹی کی فی کلو قیمت 440 روپئے ہے جبکہ 100گرام کے خوبصورت پیاک میں دستیا ب گرین ٹی کی قیمت 140 روپئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آرڈر پر بھی اسپیشل مہاراجہ ٹی اوراسپیشل مہاراجہ گرین ٹی فراہم کی جائے گی۔ اور اس کی ڈیلر شپ کے لیے موبائل نمبر 9505268832 ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

خالد سیف اللہ نے اصلی اور نقلی ملاوٹی چائے کی پتی میں کس طرح فرق محسوس کیا جاسکتا ہے اس کا ویڈیو بھی فراہم کیا ہے۔