ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی بلاء مقابلہ دوبارہ رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی منتخب، تانڈور میں جشن

ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی بلاءمقابلہ دوبارہ رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی منتخب،تانڈور میں جشن
ریاستی وزیر کے ٹی آر، رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ،رکن اسمبلی تانڈور اور ٹی آرایس قائدین کی مبارکباد

وقارآباد/تانڈور:26۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

موجودہ رکن قانون سازکونسل (ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اسی حلقہ سے دوبارہ بلاءمقابلہ رکن قانون ساز کونسل منتخب ہوگئے۔

پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آخری دن تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیاتھا۔جبکہ 22 نومبر کو ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی نے ٹی آرایس پارٹی کے بی۔فارم کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

متحدہ ضلع رنگاریڈی (اضلاع میڑچل،وقارآباد اور رنگاریڈی) میں مجالس مقامی کے کوٹہ کے تحت دو رکن قانون ساز کونسل کی نشستیں ہیں۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے ان دونوں حلقوں میں موجودہ ارکان قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور شمبی پور راجو کوہی دوبارہ پارٹی امیدوار بنایا تھا اور یہ دونوں امیدوار بلاءمقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

اس سلسلہ میں آج 26  نومبر کو کلکٹر ضلع رنگاریڈی و رٹرننگ آفیسر اموئے کمار آئی اے ایس نے ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کو کامیابی کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔ 

ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کے بلاء مقابلہ دوبارہ رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے پر آج ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و آئی ٹی و کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی کے ٹی آر نے ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ریاستی وزیر لیبر سی ایچ ملاریڈی اور نومنتخب رکن قانون ساز کونسل شمبی پور راجو بھی موجود تھے۔

جبکہ کل رکن پارلیمنٹ حلقہ چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی،صدرنشین زرعی مارکیٹ کمیٹی تانڈور وٹھل نائیک،صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو اور دیگر پارٹی قائدین نے بھی ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کو دوبارہ بلاء مقابلہ ایم ایل سی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کے دوبارہ ایم ایل سی منتخب ہونے پر تانڈور کے ٹی آر ایس پارٹی قائدین،کارکنوں اور ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دؤڑگئی۔

سابق صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،معاون رکن بلدیہ عبدالقوی،ٹی آرایس قائدین سیدمسعود احمد، چندراشیکھر اور دیگر نے بھی حیدرآباد پہنچ کررکن قانون سازکونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے بلا مقابلہ دوبارہ رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے شال و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

جبکہ آج رٹرننگ آفیسر کی جانب سے باقاعدہ ڈاکٹر مہندرریڈی کے ایم ایل سی منتخب ہونےکے اعلان کے بعد تانڈور میں موجود رکن قانون سازکونسل(ایم ایل سی) متحدہ ضلع رنگاریڈی وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کی رہائش گاہ پر ٹی آرایس پارٹی قائدین نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔

اس موقع پر صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اےنعیم افو،سابق صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،فلورلیڈر بلدیہ شوبھارانی،ٹی آر ایس قائدین محمد جاوید، سید زبیرلالہ،حسن الدین صدیقی،معز خان عبدالصمد کے بشمول دیگر ارکان بلدیہ اور پارٹی قائدین موجود تھے۔