Skip to content
21/09/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
ریاستی خبریں / ضلعی خبریں

متحدہ ضلع رنگاریڈی کے ٹی آرایس ایم ایل سی امیدوار مہندرریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ،وزیرتعلیم، ایم اے ایل اے تانڈور اور دیگر موجود

22/11/202122/11/2021 - by سحر نیوز

ٹی آر ایس پارٹی ایم ایل سی امیدوار مہندر ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا
وزیرتعلیم سبیتاریڈی،ایم اے ایل اے تانڈور روہت ریڈی اور دیگر موجود تھے

حیدرآباد؍رنگاریڈی: 22۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

موجودہ رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی ) وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی نے آج مجالس مقامی کے کوٹہ میں متحدہ ضلع رنگاریڈی سے بحیثیت ٹی آرایس امیدوار دوسری مرتبہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی جن کی موجودہ معیاد 4جنوری 2022ء کوختم ہورہی ہے نے آج پیر کے دن دفتر کلکٹریٹ ضلع رنگاریڈی پہنچ کر ضلع کلکٹر و الیکشن رٹرننگ آفیسر اموئے کمار کو اپنا پرچہ نامزدگی حوالے کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی،رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی،رکن اسمبلی وقارآباد ڈاکٹر میتکوآنند  اور پرکاش گوڑ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ مجالس مقامی کے کوٹہ کے تحت متحدہ ضلع رنگاریڈی (اضلاع وقارآباد، میڑچل اور رنگاریڈی) میں ایم ایل سی کی دو نشستیں ہیں جن کے امیدوارں کے طور پر ریاستی وزیراعلیٰ و ٹی آرایس سپریمو کے۔چندراشیکھر راؤ نے کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے موجودہ ایم ایل سیز ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور شمبی پور راجو کے ناموں کو ہی قطعیت دی ہے۔

اس سلسلہ میں قبل ازیں آج ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی اور ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی نے متحدہ ضلع رنگاریڈی کے دونوں ایم ایل سی امیدواروں ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور شمبی پور راجو کو ٹی آر ایس پارٹی کا بی۔فارم حوالے کیا۔

اس موقع پرصدرنشین ضلع پریشد وقارآباد ضلع پی۔سنیتا مہندرریڈی،صدرنشین ضلع پریشدضلع رنگاریڈی تیگلا انیتا ریڈی کے بشمول متحدہ ضلع رنگاریڈی کے ٹی آرایس ارکان اسمبلی وویک،گاندھی،کالے یادیا،منچی ریڈی کشن ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کی جانب سے آج پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،نائب صدرنشین بلدیہ دیپا نرسملو،صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آر ایس ایم اےنعیم افو،ٹی آرایس فلورلیڈربلدیہ شوبھارانی،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،سلمیٰ فاطمہ،معراج فاطمہ 

محمدمختار احمد ناز،نیرجا بال ریڈی ،بھیم سنگھ راتھوڑ،منکالا راگھویندر،وینکنا گوڑ،پروین کمار گوڑ ،اشونی گنڈپا ایرم وسنتا،سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ ،ٹی آرایس قائدین کرنم پرشوتم راؤ،پریمل گپتا،اجئے پرساد اور دیگر ٹی آرایس پارٹی قائدین نے ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share this post:

Share on WhatsAppShare on X (Twitter)Share on FacebookShare on TelegramShare on LinkedIn
Tagged#p-mahendar-reddy-submitted-his-nomination-as-trs-mlc-candidate-of-united-district-of-ranga-reddy-telngana-

Related Posts

تلنگانہ میں اسکولوں کے لیے13روزہ دسہرہ تعطیلات کا اعلان

20/09/2026

وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل

05/08/202605/08/2026

پروفیسر عبدالوہاب قیصر کا انتقال، ملت ایک مشفق استاد، ماہرِتعلیم اور محسنِ اردو سے محروم، شکاگو (امریکہ) میں تعزیتی اجلاس

24/07/202625/07/2026

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتا ٭٭ جو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا! شاعر : ندافاضلی ، گلوکار: جگجیت سنگھ (ویڈیو)
Next Article تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں میں 30 نومبر تک توسیع ،سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیدعمرجلیل کا اعلان

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • تلنگانہ میں اسکولوں کے لیے13روزہ دسہرہ تعطیلات کا اعلان
  • کینیڈا میں این آر آئی مکان مالک اور کرایہ دار کے درمیان تنازع، خاتون گرفتار ، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، انسٹاگرام پر ویڈیوز کی سیریز
  • بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے 47 سالہ ماں کا کارنامہ ، رما بائی ننگے پاؤں دوڑ کر میراتھن میں تین ہزار روپئے کا انعام جیت گئیں
  • وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل
  • اس جین زی کو کس نے یہ سب سکھایا؟ احتجاج کے دوران نعروں، میمز اور پوسٹرز پر برہمی کیوں؟
  • پروفیسر عبدالوہاب قیصر کا انتقال، ملت ایک مشفق استاد، ماہرِتعلیم اور محسنِ اردو سے محروم، شکاگو (امریکہ) میں تعزیتی اجلاس
  • گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور اور وقارآباد میں گیسٹ لیکچررز کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب
  • تانڈور کی جدید عیدگاہ میں بارانِ رحمت کے لیےنمازِ استسقاء کا اہتمام, سینکڑوں فرزند اسلام کی شرکت, برادران وطن بھی پہنچے
  • تلنگانہ :  شاہ آباد میں 6 ا فراد کا قتل کرنے والے راجکمار کی نعش دستیاب،  خودکشی کا شبہ ! نعش کے ساتھ زہر کی بوتل پائی گئی  
  • تلنگانہ : رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد میں درندگی کا ننگا ناچ، انسانیت شرمسار ، پو کسو کیس کے ملزم راجکمار کے ہاتھوں 6 افراد بشمول 2 معصوم بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Subscribe on YouTube
Designed by Haysky.com