گائے،اس کا گوبر اور پیشاب ریاست اور ملک کی معیشت کومضبوط بنانے میں مدد کرسکتے ہیں
بھوپال میں چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کا خطاب
بھوپال: 13۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ گائے،اس کا گوبر اور پیشاب ریاست مدھیہ پردیش اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انڈین ویٹرنری ایسوسی ایشن کے خواتین ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے نشاندہی کی کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت نے کئی گاؤ شالہ قائم کیے ہیں۔
اپنے خطاب میں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جب تک سماج آپس میں متحد نہ ہو جائے تب تک صرف گاؤ شالا ہی مددگار نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ گائے اوربھینس کے بغیر چیزیں نہیں چل سکتیں۔اگر ہم کوشش کریں تو گائے اور ان کے گوبر اور پیشاب سے ریاست کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

