بیوی کو ہراساں کرنے والے شوہر اکرم کو 20 دن کی جیل اور چار ہزار روپئے کا جرمانہ
منصف مجسٹریٹ تانڈورمحترمہ ٹی۔سواپنا نے فیصلہ صادر کیا
وقارآباد/تانڈور: 10۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے تانڈور کی عدالت نے آج اپنے ایک فیصلہ میں بیوی کو ہراساں کرنے والے شوہر کو 20 دن کی جیل کی سزا اور چار ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
کرنکوٹ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق تانڈور منڈل کے موضع گُنتہ باسپلی کے ساکن سید اکرم پر ان کی بیوی نے انہیں ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 2014ء میں اپنے شوہر سید اکرم کے خلاف کرنکوٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
جس پر کرنکوٹ پولیس نے سید اکرم کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے بعد تحقیقات ان کے خلاف ایک چارج شیٹ منصف مجسٹریٹ کورٹ تانڈور میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔
تمام ثبوتوں اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے معززمنصف مجسٹریٹ تانڈورمحترمہ ٹی۔سواپنا نے آج اس کیس کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے شوہر سید اکرم کو 20 دن جیل کی سزاء کے ساتھ چار ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔

