چیف منسٹر تلنگانہ چندراشیکھرراؤ کا کل دؤرہء ورنگل اور ہنمکنڈہ منسوخ
حیدرآباد: 09۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھر راؤ کل 10 نومبر بروز چہارشنبہ ضلع ورنگل اور ہنمکنڈہ کا دؤرہ کرنے والے تھے جسے آج منسوخ کردیا گیا ہے۔
چیف منسٹر کے دؤرہ ورنگل اور ہنکمنڈہ کے پیش نظر سرکاری اور پارٹی سطح پر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔چیف منسٹر کے۔ چندرا شیکھر راؤ کل اپنے دؤرہ کے موقع پر ورنگل اور ہنمکنڈہ میں مختلف تکمیل شدہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور مزید ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کے لیے سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔
ٹی آر ایس پارٹی قائدین کا کہنا ہے آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاسی قانون ساز کونسل MLC# کی 12 نشستوں پر انتخابات کےاعلامیہ کی اجرائی کے بعد نافذ ہونے والے انتخابی ضابطہ اخلاق کے باعث چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھر راؤ کے دؤرہء ورنگل اور ہنمکنڈہ کو منسوخ کیا گیا ہے۔
دفتر چیف منسٹر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے دؤرہ ورنگل اور ہنمکنڈہ کی تواریخ کو جلد قطعیت دی جائے گی چیف منسٹر کے دؤرہ ورنگل اور ہنمکنڈہ کی منسوخی کے باعث کئی ترقیاتی کاموں کی اب التواء میں رکھا گیاہے۔
جبکہ دوسری جانب 29 نومبر کو منعقد ہونے والے ٹی آر ایس پارٹی کے ” وجئے گرجنا سبھا ” کے انعقاد پر بھی غیریقینی صورت حال کے بادل منڈلارہے ہیں! یہ جلسہ ہنمکنڈہ کے موضع جکالوڈی میں 600 ایکڑ اراضی پر منعقد کیا جانے والا تھا۔

