سمیر وانکھیڈے کو آریان خان کروز منشیات معاملہ کے کیس سے ہٹادیا گیا

سمیر وانکھیڈے کو آریان خان کروز منشیات معاملہ کے کیس سے ہٹادیا گیا

نئی دہلی/ممبئی:05۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

کروز منشیات معاملہ میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور منشیات کے معاملے کی تفتیش کرنے والے زونل ڈائرکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) سمیر وانکھیڈے کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کے معاملے سے منسلک 8 کروڑ روپئے کی ادائیگی کے الزام میں آج شام دیر گئے یہ اعلان کیا گیا ہے۔

سمیر وانکھیڈے بشمول آریان خان کیس کے 6 منشیات معاملہ کے کیس کی تفتیش میں مصروف تھے۔

سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم)آریان خان کیس کے ساتھ ساتھ اب ان دیگر 5 معاملات کو بھی دیکھے گی جن کی سمیروانکھیڈے تفتیش کر رہے تھے۔اس خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سینئر پولیس افسر مسٹر سنجے سنگھ اوڈیشہ کیڈر کے 1996 بیچ کے عہدیدار ہیں۔

اس میں سے ایک معاملہ مہاراشٹر کے وزیر و این سی پی کے سینئر قائد نواب ملک کے داماد کا کیس بھی شامل ہے۔

دوسری جانب سمیر وانکھیڈے نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے کہا ہے کہ مجھے تحقیقات سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔یہ میری عدالت میں رٹ پٹیشن تھی کہ اس معاملے کی جانچ کسی مرکزی ایجنسی سے کروائی جائے۔چنانچہ آرین خان کیس اور سمیر خان کیس کی دہلی این سی بی کی ایس آئی ٹی جانچ کر رہی ہے۔یہ دہلی اور ممبئی کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیموں کے درمیان تعاون ہے۔

وہیں ان 6 مقدمات کی منتقلی کی خبروں کے فوری بعد مسٹر سمیر وانکھیڈے نے این ڈی ٹی وی سے کہا ہے کہ ” مجھے کہیں سے نہیں ہٹایا گیا ہے” بلکہ ان مقدمات کو منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

زونل ڈائرکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) سمیر وانکھیڈے این ڈی ٹی وی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ان تحقیقات سے نہیں ہٹایا گیا ہے بمبئی ہائی کورٹ میں یہ میری رٹ پٹیشن تھی کہ اس معاملے کی جانچ مرکزی ایجنسی جیسے سی بی آئی یا این آئی اے سے کروائی جائے۔اس کی بنیاد پر اب ایک سینئر عہدیدار کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے” 

یاد رہے کہ سمیر وانکھیڈے مہاراشٹرا کے کابینی وزیر و نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک کے مختلف الزامات اور آریان خان منشیات کروز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ایک گواہ پربھاکر سیل کے الزامات کے بعد ایک بڑے تنازعہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ان کے ریکارڈ اور کیسوں کو سنبھالنے کے معاملے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔وہیں سینئر پارٹی قائد نواب ملک کی جانب سے سمیر وانکھیڈے پر الزامات، ثبوت و شواہد کے بعد آریان خان کا معاملہ بہت زیادہ الجھ کر رہ گیا ہے!!

زونل ڈائرکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) سمیر وانکھیڈے کو ان 6 کیس سے ہٹائے جانے کی اطلاعات کے بعد مہاراشٹرا کے کابینی وزیر و نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

"سمیر وانکھیڈے کو آریان خان کیس سمیت 5 مقدمات سے نکال دیا گیا۔ان تمام میں 26 کیسز ہیں جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یہ صرف شروعات ہے…اس نظام کو صاف کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور ہم کریں گے۔”