حیدرآباد میں تیراکی کی غرض سے گئے 6 طلبہ جاں بحق ،ٹیچر کے بھی شامل ہونے کی اطلاع!تمام کا دینی مدرسہ سے تعلق ہونے کا خدشہ!!

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

حیدرآباد میں تیراکی کی غرض سے گئے 6 طلبہ جاں بحق
ٹیچر کے بھی شامل ہونے کی اطلاع! تمام کا دینی مدرسہ سے تعلق ہونے کا خدشہ!!

حیدرآباد: 05۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے مضافاتی جواہر نگر بلدیہ کے حدود میں آج بعد سہء پہر پیش آئے ایک المناک حادثہ میں 6 طلبہ کے ایک تالاب میں غرق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ساتھ ہی یہ اطلاع بھی ہے ان طلبہ کے ساتھ ایک ٹیچر بھی غرق ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ان تمام مہلوکین کا تعلق عنبر پیٹ سے ہے۔یہ تمام حیدرآباد کےمضافات میں موجود جواہر نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے پہنچے تھے۔بعد ازاں تیراکی کی غرض سے یہ تمام جواہر نگر بلدی حدود میں موجود ملکارم تالاب پہنچے اور تیراکی کے دؤران پانی کی کی گہرائی کے باعث اتفاقی طور پر تمام پانچ طلبا اور انہیں بچانے کی کوشش میں ٹیچر بھی پانی میں غرقاب ہوگئے۔

دستیاب ابتدائی اطلاع کے مطابق تمام مہلوکین کا تعلق عنبر پیٹ کے ایک دینی مدرسہ سے ہے۔؟ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔پولیس کے مطابق تیراکی کی غرض سے 5 طلبا کے ساتھ ملکارم تالاب پہنچے ٹیچر کنارے پر بیٹھے تھے اور پانچوں طلباء تیراکی کی غرض سے پانی میں اترے تھے۔

تاہم تالاب کے درمیان پانی کی گہرائی کے باعث یہ پانچوں طلباء ڈوبنے لگے تو ٹیچر نے انہیں بچانے کی غرض سے خود بھی تالاب میں چھلانگ لگادی اور بدقسمتی سے 5 طلباء اور ٹیچر تمام 6 لوگ غرق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مہلوک طلباء کی عمریں 12 تا 14 سال کے درمیان ہے اور ان کا تعلق عنبر پیٹ کے ایک دینی مدرسہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق اس المناک حادثہ کے مہلوک طلباء میں محمد جعفر،محمد ایان،محمد اسمٰعیل،محمد ریان اور محمد سہیل شامل ہیں۔جبکہ ان طلباء کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والے معلم کا نام محمد یوہان بتایا گیا ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد مقامی افراد اور پولیس تالاب پر پہنچ گئے۔تمام 6 مہلوکین کی نعشیں غوطہ غوروں کی مدد سے تالاب سے باہر نکالی گئیں۔اس افسوسناک حادثہ میں دینی مدرسہ کے 5 طلبا اورمعلم کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی مہلوک طلبا اور معلم کے مکانات و علاقوں کے ساتھ عنبر پیٹ اور مختلف علاقوں میں شدید غم اور افسوس کی لہر دؤڑ گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مدرسہ سے ان طلباء کو تفریح کی غرض سے ایک معلم کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔!! تیراکی کی غرض سے یہ پانچوں طلبا ایرا گنٹہ تالاب میں اترے تھے۔تاہم بدقسمتی سے ان طلباء کو تالاب میں موجود پانی کی گہرائی کا اندازہ نہیں تھا۔اور جب طلباء غرق ہونے کے دؤران چیخ و پکار کرنے لگے تو معلم ان بچوں کو بچانے کی غرض سے تالاب میں کود گئے۔لیکن اس افراتفری میں پانچوں طلبا نے معلم کو جکڑلیا جس کے باعث یہ تمام بحفاظت پانی سے باہر آنے میں ناکام ہوگئے اور تمام غرق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تمام مہلوکین کا تعلق کاچی گوڑہ کے نہرو نگر سے ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے