مدھیہ پردیش میں بس نہر میں گرگئی،37 ہلاک
وزیراعظم نے کیا فی مہلوک دو لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کا اعلان
نائب صدر جمہوریہ،وزیراعظم ،مرکزی وزیر داخلہ ،اسپیکر لوک سبھا اور دیگر کا اظہار افسوس
بھوپال:16۔فروری(ایجنسیاں/سحرنیوز ڈاٹ کام)
مدھیہ پردیش میں آج صبح بس کے نہر میں گرجانے کے باعث 37 مسافرہلاک ہوگئے ہیں اس کی تصدیق مدھیہ پردیش حکومت کے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل ” جن سمپرک ایم پی ” پر ٹوئٹ کے ذریعہ کی گئی ہے۔اور لکھا گیا ہے کہ تمام مہلوکین کی نعشیں نہر سے نکالی جاچکی ہیں۔ یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے پٹنہ موضع کے ایک بریج کی کنال پر پیش آیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس بس میں جملہ 54 مسافر سوار تھے۔

میڈیا اطلاعات میں بتایا جارہا ہے بس،ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوجانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے! جبکہ نہر میں گرے ہوئے 7 افراد کو بچالیا گیا ہے۔نہر کے پاس ہنوز بچاؤ اور راحتی کام جاری ہیں ضلع انتظامیہ جائے حادثہ پر موجود ہے۔
सीधी बस हादसे में राहत, बचाव कार्य लगातार जारी है। अब तक 35 शव बाहर निकाल लिए गए हैं। आला अफसरों सहित पुलिस प्रशासनिक अमला घटनास्थल पर मौजूद है। वहीं घायलों को अस्पताल भेज दिया गया है। #JansamparkMP pic.twitter.com/IZQBGo9JO9
— Jansampark MP (@JansamparkMP) February 16, 2021
सतना सीधी बस हादसे में बचाव, राहत कार्य लगातार जारी है। अब तक 7 लोगों को बचाया जा चुका है। 37 शव बाहर निकाल लिए गए हैं। वहीं अन्य लोगों की तलाश जारी है। पुलिस-प्रशासनिक अमला मौके पर मौजूद है। #JansamparkMP pic.twitter.com/QGIxxfQ9hf
— Jansampark MP (@JansamparkMP) February 16, 2021
یہ بس سدھی سے ستنا کے لیے جارہی ہے ۔ سینئر پولیس آفیسر اومیش جوگا نے کہا ہے کہ نہر میں تلاشی مہم جاری ہےیہ حادثہ آج صبح 8-30 بجے پیش آیا ہے۔وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے اس بس حادثہ پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس بس بس حادثہ میں ہلاک ہونے والے فی کس مسافر کو دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے اور یہ رقم پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے جاری کی جائے گی ۔
Bus accident in MP’s Sidhi is horrific. Condolences to the bereaved families. The local administration is actively involved in rescue and relief work: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2021
PM @narendramodi has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from Prime Minister’s National Relief Fund for the next of kin of those who have lost their lives due to the bus accident in Sidhi, Madhya Pradesh. Rs. 50,000 would be given to those seriously injured.
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2021
اس بس حادثہ پرنائب صدر جمہوریہ مسٹر وینکیا نائیڈو نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ افسو س کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے افراد خاندان کو پرسہ دیتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔
Deeply anguished by the loss of lives in a bus accident in Sidhi district, Madhya Pradesh. My heartfelt condolences to the bereaved families & prayers for the speedy recovery of the injured as rescue operations are underway.
— Vice President of India (@VPIndia) February 16, 2021
اسپیکر لوک سبھا مسٹر اوم برلا نے افسو س کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
मध्य प्रदेश के सीधी जिले में बस के नहर में गिरने से कई लोगों की मृत्यु पर शोक व्यक्त करता हूँ।
परमेश्वर दिवंगत आत्माओं को शान्ति प्रदान करें तथा शोक संतप्त परिजनों को इस आघात को सहन करने की शक्ति दें।घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूँ।
।। ॐ शांति ।।#SidhiBusAccident— Om Birla (मोदी का परिवार) (@ombirlakota) February 16, 2021
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اس حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اس حادثہ پر رنجیدہ ہیں اور اس سلسلہ میں وہ وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ سے بات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ فوری بڑے پیمانے راحت اور بچاؤ کے کام کیے جائیں ۔
मध्य प्रदेश के सीधी जिले में हुआ बस हादसा बहुत दुःखद है, मैंने मुख्यमंत्री @ChouhanShivraj जी से बात की है। स्थानीय प्रशासन राहत व बचाव के लिए हर संभव मदद पहुंचा रहा है। मैं मृतकों के परिजनों के प्रति गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूँ व घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूँ।
— Amit Shah (Modi Ka Parivar) (@AmitShah) February 16, 2021
گورنر مدھیہ پردیش شری وجو بھائی والا نے بھی اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ اس بس حادثہ پر سخت افسوس ظاہر کیا ہے اور مہلوکین کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
सीधी जिले में बस दुर्घटना का दु:खद समाचार प्राप्त हुआ। मैं ईश्वर से दिवंगत आत्माओं की शांति और परिजनों को यह गहन दु:ख सहन करने की शक्ति देने तथा घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की प्रार्थना करती हूँ – राज्यपाल श्रीमती आनंदीबेन पटेल।
— Governor of Madhya Pradesh (@GovernorMP) February 16, 2021
اسی دؤران مدھیہ پردیش حکومت نے اس بس حادثہ کے بعد آج منعقد ہونے والی کیابنیٹ میٹنگ ، گروہا پرویش پروگرام کو منسوخ کردیا ہے جس میں وزیر داخلہ مسٹر امیت شاہ ورچوئیل شرکت کرنے والے تھے۔