حیدرآباد کے قریب ٹول پلازہ پر کار سے12 کروڑ روپئے مالیتی 25 کلو سونا ضبط،تین گرفتار
حیدرآباد : 24؍مارچ (سحر نیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے 55 کلومیٹر کے فاصلہ پر یادادری بھونگیر ضلع ،چوٹ اوپل علاقہ میں موجود پن تنگی کے ٹول پلازہ پر ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آرآئی) حیدرآباد زونل یونٹ کے عہدیداروں کی ٹیم نے بڑی مقدار میں ایک کار سے سونا ضبط کرلیا ہے۔
عہدیداروں نے ضبط شدہ 25؍کلو سونا کے بسکٹ کی قیمت 11؍کروڑ 63؍لاکھ روپئے بتائی ہے جسے آسام کے گوہاٹی سے کار کے ذریعہ حیدرآباد اسمگل کرتے وقت ضبط کرلیا گیا ہے۔
عہدیداروں کے بموجب غیر ممالک سے برآمد کیا گیا سونا حیدرآباد کی مختلف دُکانات کو فراہم کرنے کی غرض سے لایا جانے والا یہ سونا ایک پختہ جانکاری کے بعد ڈی آرآئی کے عہدیداروں نے تلاشی مہم کے ذریعہ ضبط کرلیا۔
Telangana: DRI, Hyderabad Zonal Unit has seized 25 kg smuggled gold worth Rs 11.63 crores from a car at Panthangi Toll Plaza around 55 km away from Hyderabad. Three persons travelling in the car and involved in the smuggling of gold were arrested and remanded to judicial custody pic.twitter.com/OGljSPsIYL
— ANI (@ANI) March 24, 2021
کار کے ایر بیاگ میں چھپاکر منتقل کیے جارہے اس سونا کے بسکٹوں کو عہدیداروں نے ضبط کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تین افراد کو اپنی تحویل میں لیکر ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آرآئی) کے حیدرآباد میں موجود دفتر کو منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Video Courtesy : ToliveveluguTV
ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آرآئی) کے عہدیدار اس بات کی بھی تفتیش کررہے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا کہاں سے لایا گیا ؟اور حیدرآباد میں یہ سونا کہاں اور کس کے پاس پہنچانا تھا؟