وقارآبادضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ،آج تانڈور میں 22 اور پدیمول میں 4 افراد کورونا سے متاثر

وقارآبادضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
آج تانڈور میں 22 اور پدیمول میں 4 افراد کورونا سے متاثر

وقارآباد/تانڈور: 13۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے مختلف مقامات پر بشمول حلقہ اسمبلی تانڈور میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ ریکارڈ ہورہاہے اور روزآنہ اس کا سلسلہ جاری ہے۔
کل چہارشنبہ 12 جنوری کو تانڈور میں 60 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی توان میں سے 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئےتھے

وہیں آج 13 جنوری کو 99 افراد کے نمونوں کی جانچ کے بعد ان میں 22 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈور کے پی پی یونٹ انچارج ڈاکٹر بھاسکر نے کہا کہ بہت دنوں بعد تانڈور میں دوبارہ اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس متاثرین کے کیس ریکارڈ ہونا تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پدیمول منڈل کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹرس کے مطابق آج وہاں چار افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

تانڈور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرس اور پولیس عہدیدار عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔بنا ماسک کے عوامی مقامات پر نہ جائیں، انسانی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں اورسینی ٹائزر کا استعمال کریں،عوامی مقامات اور ہجوم سے دور رہیں۔