گریٹر ورنگل اورکھمم میونسپل کارپوریشن سمیت پانچ بلدیات کے انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری

گریٹر ورنگل اورکھمم میونسپل کارپوریشن سمیت پانچ بلدیات کے انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری

حیدرآباد: 15۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست کے اضلاع ورنگل اورکھمم میں موجود دونوں میونسپل کارپوریشنس اور ریاست کی دیگر پانچ بلدیات کے انتخابات کیلئے آج ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن (اربن) اور کھمم میونسپل کارپوریشن کیساتھ ساتھ ناگرکرنول کی اچم پیٹ بلدیہ ، سدی پیٹ میونسپل کونسل ،محبوب نگر ضلع کی جڑچرلہ میونسپل کونسل، ضلع نلگنڈہ کی نکریکل میونسپل کونسل اور ضلع رنگاریڈی کی کوتھور میونسپل کونسل کے لیے کل جمعہ 16 اپریل سے ساڑھے دس بجے دن سے شام 5 تک پرچہ نامزدگیوں کا ادخال ہوگا۔

پیر 18 اپریل پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی قطعی تاریخ ہوگی۔
جبکہ 19 اپریل کو11 بجے سے پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال(اسکروٹنی ) ہوگی۔
جمعرات 22 اپریل تین بجے سہء پہر پرچہ نامزدگی کی واپسی کی تاریخ ہوگی۔جس کے بعد اسی دن مقابلہ میں موجود امیدوار کی فہرست جاری کردی جائے گی۔
جمعہ 30 اپریل کو 7 بجے صبح تا شام 5 بجے تک ان دونوں کارپوریشنس اور پانچ بلدیا ت کیلئے رائے دہی ہوگی ۔ ضرورت پڑنے پر 2 مئی کو دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔
ان تمام ووٹوں کی گنتی کا آغاز 3 مئی بروز پیر کی صبح 8 بجے سے شروع کی جائے گی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن (اربن) میں 66 وارڈس ہیں اور کھمم میونسپل کارپوریشن میں 60وارڈس پر انتخابات ہونگے جبکہ اچم پیٹ بلدیہ کے 20 وارڈس پر، سدی پیٹ بلدیہ کے 43 وارڈس پر ، نکریکل بلدیہ کے 20 وارڈس پر، جڑچرلہ بلدیہ کے 27 وارڈس پر اور کوتور بلدیہ کے 12 وارڈس پر انتخابات ہونگے۔