اُتراکھنڈ میں برفانی تودہ ٹوٹ کر گرنے سےاچانک سیلاب،150 سے زائدافراد لاپتہ

قومی خبریں

اُتراکھنڈ میں برفانی تودہ ٹوٹ کر گرنے سےاچانک سیلاب،150 سے زائدافراد لاپتہ

اُتراکھنڈ/ہری دُوار۔7۔فروری (ایجنسیاں/سحر نیوز ڈیسک)
ریاست اُتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں نندا دیوی گلیشئر (برفانی تودہ) کے ٹوٹ گر گرنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچاہے وہیں سینکڑوں خاندانوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت دوسرے مقامات کو منتقل کرتے ہوئے انہیں ریلیف کیمپس میں رکھا گیا ہے۔

Picture Courtesy : Hindustan Times

بتایا جاتا ہے کہ لاپتہ 150 لاپتہ افراد کا تعلق مزدور طبقہ سے ہے جو تپوون رینی میں زیر تعمیر این ٹی پی سی کے پاور پراجکٹ کے تعمیری کاموں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق انڈو۔تبت بارڈر پولیس کے ترجمان کے اس پراجکٹ کے انچارج کے ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ اس اچانک آنیوالے سیلاب میں زیرتعمیرپاور پراجکٹ مکمل طورپر بہہ گیا ہے اور تین نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔

 

ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر اشوک کمار نے میڈیا سے کہا ہے کہ حالات قابو میں ہیں اور اس سیلاب کے باعث نچلے علاقوں میں کناروں پر موجود مکانات بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں زیادہ آبادی والے علاقوں کو خالی کروادایا گیا ہے ۔

اس اچاک آنیوالے سیلاب کے بعد ہری دورار،دہرہ دون ،ردرا ہریاگ ،پاؤری ،تہری اور دیگر اضلاع کے متاثر ہونے کے امکان کے بعد ان اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اورانڈین ۔تبت بارڈو پولیس (آئی ٹی بی پی) اور انڈین ڈیزاسٹر فورس کو بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف کردیا گیاہے۔

Picture Courtasy : India Today

اُترکھنڈ میں آنیوالے اس سیلاب میں ہلاکتوں ، بڑی تعداد میں کئی افراد کے لاپتہ ہونے،املاک کی تباہی اور کئی علاقوں کے متاثر ہونے پر صدر جمہوریہ ہندمسٹر رام ناتھ کووند،

وزیر اعظم نریندرمودی ،

وزیر داخلہ امیت شاہ، سابق صدر انڈین نیشنل کانگریس راہول گاندھی کے بشمول کئی قائدین اور ریاستی وزرائے اعلیٰ نے سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے راحت اور بچاؤ کاموں میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے