اداکار دلیپ کمار اور نصیرالدین شاہ اسپتالوں میں داخل،دونوں کی حالت مستحکم
ممبئی:30۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام۔ایجنسیز)
نامور فلم اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار جاریہ ماہ دوسری مرتبہ ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروائے گئے ہیں۔

98 سالہ اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کو کل منگل کے دن سانس میں تکلیف کی شکایت کے بعد ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے نان کوویڈ شعبہ میں شریک کروایا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے آئی سی یو میں زیر علاج دلیپ کمار ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں۔
یاد رہے کہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو 6 جون کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں سے علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر دس دن بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایک اور مشہور فلم اداکار نصیرالدین شاہ کو بھی نمونیہ کی شکایت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں شریک کروایا گیا ہے۔

تشخیص کے بعد نصیرالدین شاہ نمونیہ سے متاثر پائے گئے ہیں اور ان کے کے پھیپھڑوں میں چھوٹا سا پیاچ پایا گیا ہے جس کا وہ چند دنوں سے علاج کروارہے تھے۔
اپنی منفرد اداکاری کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ نمونیہ کی شکایت کے بعد نصیر الدین شاہ کو اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوگیا تھا جہاں نصیر الدین شاہ علاج کی غرض سے مزید چند دنوں تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔
نصیر الدین شاہ کے مینجئر اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ نصیر الدین شاہ کی حالت مستحکم ہے اور وہ ماہرین طب کی خصوصی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
نصیر الدین شاہ جنہوں نے بالی ووڑ اور ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اپنی آنے والی اگلی فلم ” مارِچ Maarich” میں نظرآنے والے ہیں جس کے ہدایت کار دھرو لاتھر ہیں۔
اس فلم میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ تشار کپور ، انتینا حسنا نندانی اور راہول دیو کے بشمول جنوب کی اداکارہ سیرت کپور نے بھی کام کیا ہے۔