پارلیمنٹ کی گیلری سے دو افراد دھواں چھوڑنے والے ڈبوں کے ساتھ کود گئے
ارکان پارلیمان کے درمیان دھواں چھوڑا، تمام محفوظ، دونوں کو دبوچ لیا گیا
نئی دہلی : 13۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)
آج 13 ڈسمبر کی دوپہر 1.02 بجے پارلیمنٹ میں وقفہ صفر کے دوران اس وقت سیکورٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی ہوئی جب دو افراد، جو دونوں دھوئیں کے کنستر (ڈبے) اٹھائے ہوئے تھے جو نامعلوم زرد رنگ کادھواں چھوڑ رہے تھے،مہمانوں کی گیلری سے چھلانگ لگا کر لوک سبھا کے چیمبر میں کود گئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سی سی ٹی وی سسٹم کی ناقابل یقین فوٹیج میں ایک شخص کو گہرے نیلے رنگ کی قمیض پہنے ہوئے، پکڑے جانے سے بچنے کےلیےمیزوں پر چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا،جب کہ دوسراشخص مہمانوں کی گیلری میں دھواں چھڑک رہا تھا۔دونوں افراد کو ارکان پارلیمنٹ اور سکیورٹی عملہ نے پکڑ لیا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے این ڈی ٹی وی کو بتایاکہ انہیں شروع میں ایسامحسوس ہواکہ شاید کوئی مہمانوں Visitors Gallery کی گیلری سے نیچے گر گیاہے۔”دوسرے شخص کی جانب سے لوک سبھا میں چھلانگ لگانے کے بعد ہی انہیں احساس ہواکہ یہ سیکورٹی کی خلاف ورزی تھی۔انہوں اندیشہ ظاہر کیا کہ گیس زہریلی بھی ہوسکتی تھی۔ان دونوں میں ایک شخص دؤڑ کر اسپیکر کی کرسی کی جانب جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خاص طور پر 13 دسمبر کو سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے،جس دن 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے دؤران دو دیگر افراد ایک مرد اور ایک خاتون کو پارلیمنٹ کے باہرحراست میں لیا گیا، جن کے پاس رنگین دھوئیں کے کنستر (ڈبے) بھی تھے جو پھٹ گئے ان سے سرخ اور زرد رنگ کا دھواں خارج ہو رہا تھا۔
دہلی پولیس کےذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایاکہ دونوں واقعات ممکنہ طور پر آپس میں جڑےہوئےہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مرد اور خاتون کی شناخت امول شندے(25 سالہ) اور نیلم (42 سالہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
رکن پارلیمنٹ دانش علی نے این ڈی ٹی وی کو بتایاکہ اس واقعہ کےبعد ایک وزیٹر کا پاس برآمد ہوا اور یہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔تاہم اس بات سے قطع نظر کہ رکن پارلیمنٹ کا دفتر پاس جاری کرتا ہے، کسی بھی مہمان کو پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دینے سے پہلے انتہائی سخت سیکیورٹی جانچ کے پانچ مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔
این ڈی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے آج کے اس واقعہ میں ملوث دو افراد میں سے ایک وزیٹر کا پاس اس کے موجود ہے جو کہ کرناٹک کے میسور سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔
میڈیا اطلاعات کےمطابق ان دونوں میں سے ایک کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجھلا نے اور دوسرے کو راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینی وال نے پکڑ لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ان دونوں کو پکڑنے کے بعد چند ارکان پارلیمان ان کی پٹائی کررہے ہیں۔
https://twitter.com/Politics_2022_/status/1734883598476673452
لوک سبھا کا اضلاس دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہوا۔اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے اس واقعہ پرمشتعل اپوزیشن اور خوفزدہ ارکان پارلیمنٹ کے لیے ایک مختصر بیان دیا کہ” ہم اس معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہلی پولیس کو تحقیقات میں شامل ہونے کےلیے کہا گیاہے۔
قدیم پارلیمنٹ کی عمارت پر 13 ڈسمبر 2001ء کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی 22 ویں برسی کےموقع پر ہونے والی سیکیورٹی کی ناکامی اور کوتاہی کے متعلق پہلےہی سنگین سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔آج کےاس واقعہ سےچند گھنٹے قبل وزیراعظم نریندر مودی اور صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے 2001ء میں پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہونےوالے 9 افراد کوخراج عقیدت پیش کیا تھا۔یاد رہے کہ 2001ء میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اس وقت این ڈی اے کی بی جے پی قیادت والی حکومت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی تھے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کیےگئے ایک ویڈیو میں چونکا دینےوالےمناظر میں لوک سبھا کے ایک اہلکار کو افراتفری سے چند سیکنڈ قبل ایوان میں اچانک ” اسے پکڑو، پکڑو” کی آوازیں لگاتے ہوئے سنا گیا۔اس وقت کانگریس کےرکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اور مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری اور انوپریہ پٹیل موجود تھے۔
آلٹ نیوز کے فیکٹ چیکر محمد زبیر نے ایکس” X ” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک وزیٹر پاس ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیٹر پاس ساگر شرماکے نام سے ہے۔!
"اس واقعہ کے بعد آرٹیکل 19 کے سینئر صحافی نوین کمار کا ایک ویڈیو یہاں دیکھاجاسکتاہے،جس میں پارلیمنٹ کے باہر پکڑی گئی نیلم کا بیان موجود ہے ”
” یہ بھی پڑھیں "
تلنگانہ راؤنڈ اپ : 12 ڈسمبر کی اہم خبریں :-
⬅️ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا مجلس کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ پرانے شہر کے مسائل پر جائزہ اجلاس
⬅️ عوام میری عیادت کے لیے ہسپتال نہ آئیں : کے سی آر کی ویڈیو پیغام کے ذریعہ اپیل
⬅️ الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی پی تلنگانہ انجنی کمار کی معطلی کے احکام واپس لے لیے
⬅️ حیدرآباد، سائبر آباد اور راچہ کونڈا پولیس کمشنران کے تبادلے
⬅️ شاہنواز قاسم چیف منسٹر تلنگانہ کے سیکریٹری مقرر
ویڈیوز اور تفصیلات اس لنک پر : ⬇️
تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ، حج کمیٹی، اردو اکیڈیمی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدور عہدوں سے برخاست
وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے ہسپتال پہنچ کر سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی عیادت کی


