سعودی عرب میں ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
کل 1 مارچ ، بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا
ریاض/حیدرآباد : 28۔فروری
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)
سعودی عرب میں آج 28 فروری ،بروز جمعہ ماہِ رمضان المبارک 1446 ہجری،2025ء کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ کل 1 مارچ بروز ہفتہ کوہوگا۔حرمین شریفین Inside The Haramain@کے آفیشل ایکس ” X ” (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حرمین شریفین کے ایکس X (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا آغاز آج رات سے ہوگا اور حرمین شریفین میں آج بروز جمعہ سے نماز تراویح کی ادائیگی کا آغاز ہوجائے گا۔
حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر کل دوپہر کیے گئے ویڈیو ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ سودیر کی آبزرویٹری کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ الخدیری کا کہنا ہے کہ سودیر میں ہلال کی تلاش کل 28 فروری کی شام 5:45 بجے شروع ہوگی۔ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیاکہ چیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کل چاند نظر آنے کی توقع ہے اور رمضان المبارک کے مہینہ کا آغاز (ان شاء اللہ) یکم مارچ کو ہوگا۔آج چاند دیکھنے کے دوران وہاں موسم ابر آلود تھا۔
وہیں 26 فروری کو اسی ایکس ہینڈل سے کیے گئے ٹوئٹ کے ذریعہ شہریوں اور رہائشیوں سے سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے آج 28 فروری، جمعہ کی شام ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی خواہش کی تھی کہ چاند نظر آئے تو وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دیں۔
BREAKING NEWS: The #Ramadan1446 Crescent has been SEEN in Saudi Arabia.
Subsequently,
Saturday, 1st March 2025 is the beginning of the month of Ramadan pic.twitter.com/stgzKBMbbn
— Inside the Haramain (@insharifain) February 28, 2025