دینے والا جب بھی دیتا،دیتا چھپر پھاڑکے،وہیل مچھلی نے ایک خاتون کو کروڑ پتی بنادیا
بنکاگ :5۔مارچ (ایجنسیاں)
کہتے ہیں کہ اوپر والا کب اور کس طریقہ سے مالا مال کردے یہ کوئی نہیں جانتا اس لیے مقولہ مشہور ہے کہ ” دینے والا جب بھی دیتا،دیتا چھپر پھاڑکے”
ایسے ہی ایک واقعہ میں ایک وہیل مچھلی نے ایک تھائی لینڈ کی خاتون کو اس طرح کروڑ پتی بنادیا کہ اس خاتون کو بھی پتہ نہیں چل پایا جب اسے یہ معلوم ہوا کہ سمندر کے کنارے ایک وہیل مچھلی نے جو اس کے لیے اُگلا تھا وہ تو کروڑ روپئے مالیتی شئے ہے جسکے بعدخوشی سے سرشار اس خاتون کی حیرت میں اضافہ ہوگیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی اطلاع کے مطابق دو ہفتے قبل سری پورن نمارین نامی خاتون بارش کے بعداپنے مکان کے قریب موجود سمندر کے ساحل پر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہیں ساحل پر پڑا ہواکچھ عجیب سا مادہ نظرآیا۔جسے اٹھاکر نمرین سے الٹ پلٹ کرکے مشاہدہ کیا تو انہیں اس مادہ میں سے مچھلی جیسی بو اور ایک قسم کی خوشبو کا احسا س ہوا۔
https://twitter.com/catastrofesmun/status/1367334957048340486
بعدازاں سری پورن نمارین اس مادہ کو اس امید پر گھر لے آئیں کہ شاید اس سے کچھ آمدنی ہوجائے ۔اس بیضوی شکل جیسے مادہ کے معائنہ کے لیے انہوں نے اپنے پڑوسیوںسے مدد طلب کی نمرین اس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں پڑوسیوں نے بتایاکہ یہ وہیل مچھلی کا اُگلا ہوا مادہ ہے جسے "امبرگریس "کہا جاتا ہے۔

اس 12 انچ چوڑے اور 24 انچ لمبے امبرگریس کا وزن سات کلو کے قریب ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار پانچ سو پاؤنڈ ہے۔اس کی تصدیق کے لیے کہ یہ امبرگریس اصلی ہے یانہیں سری پورن نمارین اور ان کے پڑوسیوں نے اس کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو آگ بھی لگائی جو پگھل کر سرد ہوجانے کے بعددوبارہ سخت ہو گیااور اپنی اصلی حالت میںواپس آگیا۔ سری پورن نمارین کو اب ماہرین کا انتظار ہے کہ وہ آئیں اور اس کے اصل ہونے کی تصدیق کریں۔اس انوکھی دریافت پر ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے پاس واقعی اصل امبرگریس ہوا تو اس کا خریدار ملتے ہی وہ اس رقم سے اپنی برادری اور ضرورت مندوں کی مدد کریں گی۔

یاد رہے کہ امبرگریس سپرم وہیلز کے اندر پیدا ہوتا ہے اور پرفیوم بنانے کی صنعت میں اس کی بہت مانگ ہے ،کیونکہ اس کی مدد سے خوشبو زیادہ دیر تک قائم رہتی ہے۔امبر گریس کو پرفیومس تیارکی جانے والی صنعت میںبہت زیادہ مانگ ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تھائی لینڈ کی اس خاتون سری پورن نمارین کو سمندر کے ساحل سے ملے ہوئے امبر گریس کی قیمت سے 4 کروڑ روپئے سے زائد ہے