دستور کے تحت ملک میں جمہوری حکمرانی کی برقراری ناگزیر
بی۔ونود کمار نائب صدرنشین تلنگانہ منصوبہ بندی بورڈ کا بیان
کریم نگر میں تلنگانہ اُودیوگولہ سنگھم کے کیلنڈر کی رسم اجراء
کریم نگر: 17۔جنوری
(پریس نوٹ/سحرنیوزڈاٹ کام)
ہندوستانی دستور کے تحت ملک میں سیکولرازم کو فروغ دینے کے لیے جمہوریت کی بالادستی کو قائم رکھناعوام بالخصوص سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار مسٹر بی۔ونود کمار نائب صدرنشین تلنگانہ منصوبہ بندی بورڈ نے کریم نگر میں تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم کے 2023 کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دینے کے دوران کیا۔
بعدازاں انہوں نے اپنےخطاب میں کہاکہ سیکولر نظریات کےساتھ اس ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کے لیے تمام طبقات و مذاہب کے لوگوں کو آگے آنا چاہئے،انہوں نے مذہبی فرقہ پرست طاقتوں سے دور رہنے کا عوام کومشورہ دیا۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ ملک میں نئی نسل کے اندر سیکولر نظریات کو فروغ دیتے ہوئے اچھے شہری بنانے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔
مسٹر بی۔ونود کمار نے تلنگانہ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کوبھی عوام کےسامنے واضح کرتے ہوئے مذہبی فرقہ واریت کو جنم دینے والی طاقتوں کے خلاف چوکنا اور عوام میں شعور کو اجاگر کرنے کےلیے سب کو آگے آنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تلنگانہ کے طرز پر ترقی دینے کے لیے ترقیاتی اسکیمات کو روبہ عمل لانا اشد ضروری ہے،اسی لیے ملازمین کو وزیر اعلیٰ کے۔چندرا شیکھر راؤ کے ہاتھ مظبوط کرنے چاہئے۔
انہوں نے سرکاری ملازمین کو دانشور طبقہ کی طرح باشعور رہتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کے آلہ کار نہ بننے کی تلقین کی۔اور ملازمین کے تمام مسائل بشمول 317 جی او سے پیدا شدہ تمام مسائل کو وزیراعلیٰ کے سی آر سے رجوع کرتے ہوئے میں انہیں حل کروانے کا تیقن دیا۔
مسٹر بی۔ونود کمار نائب صدرنشین تلنگانہ منصوبہ بندی بورڈ نے چند دور دراز مقامات پرخدمات انجام دینے والے اساتذہ پر حملہ کرنے کے عمل کو شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو اس قسم کے واقعات کی مذمت کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دستور میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دے کر کثرت میں وحدت کے مترادف زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
اس موقع پر سوڈا چیئرمین رام کرشن راؤ،سابق ایم ایل سی این لکشمن راؤ،سا بق چیئر مین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سید اکبر حسین، صدر تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم متحدہ ضلع کر یم نگر جکوجی وینکٹیش، ریاستی چیرمین سنگھم پدما چاری، ریاستی صدر رویندر کمار،محمد فیاض علی ریاستی سیکریٹری تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم کریم نگر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔