تلنگانہ میں کوویڈ متاثرین کی تعداد اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری،آج 2,070 افرادمتاثر،3,762صحتیاب

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کوویڈمتاثرین کی تعداد اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری،آج 2,070 افراد متاثر،3,762صحتیاب

لاک ڈاؤن اورمختلف قواعد کی خلاف ورزی پر 7,360 کیس درج، 4,829 گاڑیاں ضبط

حیدرآباد:5۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے کوروناوائرس کی وباءمیں کمی درج کی جارہی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دؤران تلنگانہ میں مزید 2.070 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3,762 کوویڈ متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں اور 18 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔

ریاست میں آج کوویڈ سے متاثر ہونے والوں میں 245 کا تعلق گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود سے جبکہ اضلاع کھمم سے172،رنگاریڈی سے 92،میڑچل ملکاجگیری سے80، نلگنڈہ سے 156،سوریا پیٹ سے80،کریم نگرسے81،محبوب نگر سے60،وقارآباداورسنگاریڈی سے ,52 52 اور 25 کاتعلق نظام آباد سے ہے۔


ریاست تلنگانہ میں آج ایک لاکھ 38 ہزار 182 افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے لیے گئے ہیں۔ریاست میں فی الحال 29,208 کوویڈ کے ایکٹیو کیس موجود ہیں۔
جبکہ کل 4 جون کو ریاست میں 2,175 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے تھے۔

دوسری جانب آج ایک دن میں ہی حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں لاک ڈاؤن اورمختلف قواعد کی خلاف ورزی پر 7,360 کیس درج کیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے 4,829 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

ان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 5,528افراد، ماسک نہ پہننے یا نصف ماسک پہننے والے 1,412افراد،سماجی فاصلہ قائم نہ رکھنے 294 افراد ،ہجوم کی شکل میں گھومنے والے 77 افراد،عوامی مقامات پر شراب نوشی ،گٹکھا اور پان مسالحہ خریدنے والے 49 افراد شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے