تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے امتحانات منسوخ : وزیرتعلیم سبیتا ریڈی کا اعلان

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے امتحانات منسوخ
سال اول کے نشانات کی بنیاد پر نتائج،وزیرتعلیم سبیتااندرا ریڈی کا اعلان

حیدرآباد:9۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں آج شام دیر گئے ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی نے باقاعدہ سرکاری طورپر یہ اعلان کیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے دفتر واقع نامپلی حیدرآباد میں عہدیداروں کیساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی نے کہا کہ جاریہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر طلباء کی صحت کے تحفظ کی غرض سے ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ جاریہ سال انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

ساتھ ہی وزیرتعلیم پی۔سبیتااندراریڈی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے نشانات کی بنیاد پر سیکنڈ ایئر کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔اور اسکے لیے جلد ہی طریقہ کار طئے کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ اگر طلبہ امتحان لکھنا ہی چاہتے ہیں تو حالات معمول پر آنے کے بعداس پر غور کیا جائے گا اور امتحانی نتائج کے اعلان کیلئے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اس اجلاس میں کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ جناب سیدعمر جلیل آئی اے ایس کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیدار شریک تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے