تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، پی آر سی کمیٹی کی تشکیل ، حکومت کی جانب سے 5 فیصد عبوری معاوضہ کا فیصلہ

تلنگانہ کے ملازمین سرکار کے لیے خوشخبری،  پی آر سی کمیٹی کی تشکیل 
 حکومت کی جانب سے 5 فیصد عبوری معاوضہ کا فیصلہ، احکام جاری 
حیدرآباد : 02۔اکتوبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ نے سرکاری ملازمین کو آج ایک خوشخبری پیش دی ہے۔چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے ملازمین کو پے اسکیل کی ادائیگی کے لیے پے ریویژن کمیٹی (پی آر سی) PRC#کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے این۔شیواشنکر (ریٹائر ڈ آئی اے ایس) کو اس پے ریویژن کمیٹی(پی آر سی) کمیٹی کےچیئرمین اور بی۔رامیا (ریٹائرڈ آئی اے ایس) کا رکن کے طور پر تقرر کیا ہے۔اس سلسلہ میں چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ شانتی کماری نے آج شام دیر گئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

پے ریویژن کمیٹی (پی آر سی) کو 6 ماہ میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اور ساتھ ہی محکمہ فینانس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے PRC# کے لیے ضروری فنڈز اور عملہ فراہم کرے۔

وہیں حکومت تلنگانہ نے ریاستی سرکاری ملازمین کو 5 فیصد عبوری معاوضہ (IR) ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں ریاستی چیف سیکریٹری محترمہ شانتی کماری نے آج 2 اکتوبر کو این۔شیواشنکر (ریٹائرڈ آئی اے ایس) کو پے ریویژن کمیٹی (پی آر سی) کمیٹی کےچیئرمین اور بی۔رامیا (ریٹائرڈ آئی اے ایس) کوبحیثیت رکن نامزد کرتےہوئے جی اوایم ایس نمبر 159# جاری کیا ہے۔جبکہ ریاستی سرکاری ملازمین کو 5 فیصد عبوری معاوضہ (IR) ادا کرنے کی غرض سے جی او ایم ایس نمبر 133 جاری کیا ہے۔

ان دونوں جی اوز کی پی ڈی ایف فائلس نیچے اپ لوڈ کی گئی ہیں۔جن کو کلک کرکے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے 5 فیصد عبوری معاوضہ کےفیصلہ کےاعلان کےبعد تلنگانہ ادیوگولا سنگم کے ریاستی سکریٹری محمد فیاض علی نے پی آر سی کمیشن کی تقرری کا خیر مقدم کیاہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہےکہ سرکاری ملازمین کو ریاستی حکومت کی جانب سے 10 تا 15 فیصد عبوری ریلیف [IR#]کے اعلان کی توقع تھی۔تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے 5 فیصد عبوری ریلیف کے اعلان سے سرکاری ملازمین میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔محمد فیاض علی ریاستی سکریٹری تلنگانہ ادیوگولا سنگم نے اپنے صحافتی بیان میں ریاستی حکومت سےمطالبہ کیاہےکہ وہ سرکاری ملازمین کے لیے عبوری راحت IR# کے طور پر کم از کم 10 فیصد کا اعلان کرنے پر نظر ثانی کرے۔

G.O.159- PRC-Appointment-2023

IR_GO

 

یہ بھی پڑھیں "

بھوپال کے قریب انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، 6 فوجیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر کھیت میں بحفاظت اتار لیا گیا